نئے آئی جی پنجاب عارف نواز نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

نئے آئی جی پنجاب عارف نواز نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب پولیس کے نئے سربراہ انپسکٹر جنرل (آئی جی) کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

نئے تعینات ہونے والے آئی جی پنجاب آئی جی آفس پہنچے جہاں انہیں پولیس بینڈ نے سلامی دی۔

کیپٹن (ر) عارف نواز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس کارکردگی دکھانے کے علاوہ کوئی آپشن موجود نہیں ہے اورمیں آج صرف یہی کہوں کا کہ یہ پولیس کے لیے پیغام ہے جب کہ پولیس فورس کے دیگر کے معاملات مجھ پر چھوڑ دیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار صرف اپنی پرفارمنس بہتر کریں تاکہ معاشرے میں پولیس کا امیج بہتر ہو۔ میں نے 10 ماہ بعد دوبارہ ذمہ داری سنبھال لی ہے، میرے بعد یہاں کیا کچھ ہوا اس پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔

یہ بھی پڑھیں آئی جی پنجاب کی تبدیلی، ناصر درانی اپنے عہدے سے مستعفی

آئی جی پنجاب نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر مجھ پر کرم ہوا ہے اور میں دوبارہ اس عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہوں۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں پر واضح کیا کہ میری ٹیم میں صرف وہی رہے گا جو بہتر کارکردگی دکھائے گا۔

پولیس کے نئے کمانڈر کے آتے ہی لاہور پولیس کی پرانی ٹیم سرنڈر کر گئی

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے مسلسل آئی جیز تبدیل کرنے کی روایت کے باعث پولیس افسران کے آپس کے تنازعات بڑھنے لگے ہیں۔ نئے تعینات ہونے والے آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان کی عہدہ سنبھالنے کی تقریب میں سابق آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی شریک نہ ہوئے۔

تقریب میں سی سی پی او لاہور بی اے ناصر، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن بھی تقریب میں شریک نہ ہوئے جب کہ سابق آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے نئے آئی جی عارف نواز خان کو آنری سٹک بھی نہ تھمائی۔

پولیس افسران کے رویے کے باعث پرائے آئی جی پنجاب کی ساری ٹیم کو جلد تبدیل کیے جانے کا امکان بھی بڑھ گیا ہے جب کہ محکمہ میں موجود دیگر پولیس افسران کو اپنا مستقبل نظر آنے لگا۔


متعلقہ خبریں