ایرانی پارلیمنٹ نے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوجیوں کو دہشت گرد قرار دے دیا


ایرانی پارلیمنٹ نے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوجیوں کو دہشت گرد قرار دے دیاہے۔ ایرانی پارلیمان نے گزشتہ روز اس حوالے سے قرارداد کی بھاری اکثریت سے منظوری دے دی ہے۔ قرارداد کے حق میں پارلیمنٹ میں موجود 207 میں سے 204 اراکین نے ووٹ ڈالا۔
امریکی فوجیوں کو دہشتگرد قرار دینے سے متعلق قرار داد پارلیمنٹ میں ایرانی وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی نے پیش کی۔
اس قرارداد میں تہران حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ امریکہ کی ایران مخالف حکمت عملی کا قانونی، سیاسی اور سفارتکاری سے مقابلہ کرنے کی منصوبہ بندی کرے۔

یاد رہے8اپریل کو امریکہ نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا تھا۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پوپمیو نے پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا اعلان کیا۔

اس حوالے سے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم ایران پر دباو بڑھاتے رہیں کیونکہ ایران دہشتگردوں کی حمایت کی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل کے مطابق پابندیوں میں سب سے اہم ایران کے اثاثوں کو منجمند کرنا ہوگا۔جبکہ دو اعلیٰ امریکی حکومتی ذرائع نے نام مخفی رکھتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ کے اس فیصلے کیتصدیق کی ہے۔ امریکہ پاسداران انقلاب کے بعض اہلکاروں کو پہلے ہی دہشت گرد قرار دے چکا ہے۔پاسداران انقلاب پر شام میں بشارالاسد لبنان میں حزب اللہ اور فلسطین میں حماس کی معاونت کا الزامہے۔

امریکی اقدامات کے جواب میں ایران نے بھی امریکی افواج کو دہشتگردی کی لسٹ میں ڈالنے کا اعلان کررکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:امریکہ نے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دے دیا

غیر ملکی خبر رساں ایجسنی کے مطابق ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ امریکہ نے کسی ملک کی فوج کو دہشت گرد قرار دیا ہے۔  امریکہ کا دعویٰ ہے کہ ایران کے پاسدارن انقلاب نے شام میں باغیوں کے خلاف بشارالاسد حکومت کا ساتھ دیا تھا۔ لبنان حکومت میں شامل تنظیم حزب اللہ کی سرگرمیوں میں مدد کی تھی اور فلسطین کی تنظیم حماس کی بھی معاونت کی ہے۔

ناقدین نے امریکہ کو خبر دار کیا ہے کہ امریکہ کے ایسے اقدام کے جواب میں امریکہ مخالف حکومتوں کی جانب سے اسی قسم کی کارروائی امریکی افواج اور انٹیلی جنس اہلکاروں کے خلاف کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: امریکہ نے جنگ چھیڑی تو اسے ختم ایران کرے گا، ایرانی جنرل

ہم نیوز کی خبر کے مطابق گزشتہ برس ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل قاسم  نے ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے جواب میں انہیں خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر امریکہ نے جنگ چھیڑی تو اسے ختم ایران کرے گا۔


متعلقہ خبریں