ورلڈکپ2019: قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

فائل فوٹو


لاہور: ورلڈ کپ2019 کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کل بروز جمعرات کیا جائے گا۔

30 مئی 2019 سے شروع  ہو نے ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کیلئے سب سے بڑا چیلنج ٹاپ آرڈر کو فلاپ ہونے سے بچانا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مینجمنٹ بیٹنگ لائن کی غیر یقینی کارکردگی کو لے کر پریشان نظر آرہی جوگرنے پرآئےتو وکٹیں آندھی میں پتوں کی طرح اڑ جاتی ہیں اورسینئر کھلاڑی بھی کریز پرنہیں ٹک پاتے۔ ٹاپ آرڈر کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آخری نمبر پر کھیلنے والے کھلاڑیوں کو بھی بیٹنگ کی ٹپس دی جارہی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے  فٹنس ٹیسٹ کیلئے 23 کھلاڑیوں کی فہرست تیار کی تھی اور 15اپریل2019 کونیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں فٹنس ٹیسٹ ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  ورلڈکپ2019 کیلئے آسٹریلیا کا اسکواڈ

ورلڈکپ کیلئے بھارت، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں

فٹنس ٹیسٹ میں یویو ٹیسٹ، بیپ ٹیسٹ ، رننگ اور دیگر ٹیسٹ لئے گئے۔ سلیکشن کیلئے یویو ٹیسٹ میں فٹنس کا لیول 17.4 مقرر کیا گیا تھا۔ ورلڈکپ2019 میں پندرہ رکنی ورلڈ کپ اسکواڈ کے ساتھ 2 ریزرو کھلاڑی بھی انگلینڈ جائیں گے۔

دیکھنا یہ ہے کہ کون سا کھلاڑی سیلکٹرز کی آنکھ کا تارابن کرعالمی کپ میں گرین شرٹس کو فتح سے ہمکنار کرتا ہے۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کے زیر انتظام ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ2019 کیلئے اب تک چار ممالک نے اپنی ٹیموں کا اعلان کردیا ہے۔ ورلڈ کپ کیلئے اپنی ٹیموں کا اعلان کرنے والے ممالک میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، بھارت اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

 


متعلقہ خبریں