نریندر مودی کا ڈرامہ، جعلی ابھی نندن بے نقاب

نریندر مودی کا ڈرامہ، جعلی ابھی نندن بے نقاب

فوٹو: فائل


نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اقتدار کے حصول کے لیے کسی حد تک بھی جانے کو تیار ہے۔ مودی کی حمایت کرتے جعلی ابھی نندن کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

بھارت میں سات مختلف مراحل میں عام انتخابات کا آغاز 11 اپریل سے ہو چکا ہے جو 19 مئی تک جاری رہے گا جب کہ انتخابی نتائج کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا۔ اس سے قبل ہی بھارتی حکومت کی جانب سے مختلف ڈراموں کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کے دوران گرفتار ہونے والا بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی کاپی بنا کر سوشل میڈیا پر اصل ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی جو کامیاب نہ ہو سکی۔ جعلی ابھی نندن سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو اس کے جعلی ہونے کی تصدیق بھی ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں بھارتی میڈیا کے ہیرو ابھی نندن کا اپنے دیس میں بے دلی سےاستقبال

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اقتدار کے حصول کے لیے جعلی ابھی نندی بنا ڈالا۔ جو سوشل میڈیا پر بھارتی وزیر اعظم کی حمایت کرتا اور ووٹ ڈالتا دکھایا گیا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پائلٹ ابھی نندن نے نہ صرف بی جے پی کی حمایت کی ہے بلکہ اپنا ووٹ بھی نریندر مودی کو دیا ہے۔

کچھ بھارتی شہری سوشل میڈیا پر جعلی ابھی نندن کی حقیقت آشکار کرتے بھی نظر آئے، بھارتی میڈیا

واضح رہے کہ 27 فروری کو بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے طیارے کو سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستانی شاہینوں نے مار گرایا تھا جو پاکستان کی حدود میں گرا جب کہ پیراشوٹ کے ذریعے جہاز سے بچ نکلنے میں کامیاب ہونے والے ابھی نند کو پاکستان نے گرفتار کر لیا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان نے جذبہ خیر سگالی اور امن کے لیے یکم مارچ کو بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت کے حوالے کر دیا تھا۔

بھارتی پائلٹ نے بھارت جانے سے اپنے بیان میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا اور بھارتی میڈیا پر شدید تنقید کی تھی۔


متعلقہ خبریں