سی پیک منصوبہ, سرمایہ کار پاکستان آ رہے ہیں، مشاہد حسین



اسلام آباد: سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ کی وجہ سے سرمایہ کار پاکستان آ رہے ہیں۔ چین خطے کے انفرا اسٹریکچر پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔

اسلام آباد میں سی پیک خطے میں معاشی استحکام کا پیش خیمہ کے عنوان سے کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ سلالہ، پلوامہ سمت تمام واقعات پر چین نے پاکستان کی حمایت کی جب کہ سی پیک نے پاکستان کا امییج ہی تبدیل کر دیا ہے۔

انہوں  ںے کہا کہ گوادر میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بھی سرمایہ کاری کرنے آ رہے ہیں۔ پاکستان معاشی حب بن گیا ہے۔

چینی سرد جنگ کے حوالے سے مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ نیو چینی سرد جنگ کے حوالے سے کچھ آوازیں اٹھ رہی ہیں تاہم چِینی خارجہ پالیسی امن کی عکاسی ہے اور سرد جنگ کے تاثرات بالکل درست نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے عراق، افغانستان، لیبیا اور دیگر جنگوں میں 6 کھرب ڈالر جھونک دیے ہیں لیکن چین خطے کے انفرا اسٹریکچر پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں سی پیک حکومت کی اولین ترجیحات میں ہے، عمران خان

چینی سفیر ژاؤ جنگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چِین کی 8 کمپنیاں سی پیک میں جوائنٹ وینچر کے تحت کام کر رہی ہیں، سی پیک کسی ایک ملک کا منصوبہ نہیں اس میں تمام ممالک کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے مزید منصوبوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان آئندہ ہفتے چین کا دورہ کریں گے جہاں سوشل سیکٹر سے متعلق نئے منصوبوں پر معاہدے ہوں گے جب کہ خیبر پختونخوا (کے پی) اور بلوچستان میں ہزاروں ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کو اپ گریڈ کریں گے۔

سی پیک میں تمام ممالک کو خوش آمدید کہتے ہیں، چینی سفیر

چینی سفیر نے کہا کہ ہم پوری دنیا کے سرمایہ کاروں کو سی پیک میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے جب کہ مجھے یقین ہے بھارت سمیت تمام ممالک سی پیک کی اہمیت کو سمجھ پائیں گے کیونکہ یہ مکمل طور پر معاشی منصوبہ ہے۔

پاکستانی لڑکیوں کی چینی لڑکوں سے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ شادیاں رضا مندی سے ہوتی ہیں جب کہ شادی یقین اور محبت کا رشتہ ہے تاہم اس سارے معاملے میں کچھ غیر قانونی ایجنٹس بھی شامل ہیں جو پاک چین تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں