پی سی بی کے پانچ ارکان نے ایم ڈی کی تعیناتی مسترد کردی

پی سی بی: انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 کی گیٹ منی فلڈ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان

فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں بغاوت جاری ہے۔ پی سی بی کے پانچ ارکان کی جانب سے ایم ڈی وسیم خان کی تعیناتی کو مسترد کردیا گیا۔

پی سی بی نے 53 ویں بورڈ آف گورنرزکے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق کوئٹہ میں ہونے والا پہلا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث ملتوی کیا گیا، اجلاس کے دوران ایجنڈے سے ہٹ کر مسائل پر قرارداد پیش کرنے کی کوشش کی گئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے ایسی کسی بھی قرارداد کو بورڈ آف گورنرز کے اختتام پر سامنے رکھنے کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا ڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرنے کا فیصلہ

اعلامیے کے مطابق قرارداد بورڈ آف گورنرز کے پانچ اراکین کی جانب سے پیش کی گئی اور کے آر ایل سمیت چار ریجنل نمائندوں نے اجلاس میں شرکت سے منع کر دیا۔

اجلاس سے بہت مایوس ہوا ہوں،احسان مانی 

چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ آج بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے بہت مایوس ہوا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید تھی کہ آج کا اجلاس بہت سود مند ہوگا اور پاکستان کرکٹ کی بہتری پر بات کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کا ذاتی ایجنڈا مقاصد سے دور نہیں کرسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی کسی قسم کی غلط فہمی میں نہ رہے۔ رفارمز ڈومیسٹک کرکٹ کا شروع ہونے والا سلسلہ  انجام تک پہنچایا جائے گا۔

احسان مانی نے کہا کہ ہمیں پاکستان کرکٹ کو سب سے اوپر رکھنا چاہیئے اور اسے کا سوچنا چاہیئے۔

اجلاس کے آغاز میں کوئٹہ میں دہشت گری کے شہداء کیلئے دعا بھی کی گئی۔


متعلقہ خبریں