کندھ کوٹ: بچے گندے پانی کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

ملتان: مبینہ طورپر بیٹی کوقتل کرکے خودکشی کرنیوالے ڈاکٹر کے بھائی کی پراسرار موت

فوٹو: فائل


کندھ کوٹ: سندھ کے شہر کندھ کوٹ کے قریب  دو کمسن بچے گندے پانی کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔

افسوس ناک واقعہ غوثپور کے علاقے میں پیش آیا جہاں بچے کھیلتے ہوئے گندے پانی کے تالاب میں جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق غوث پور شہر کے مین بس اسٹاپ کے قریب گندے پانی کے تالاب کے قریب کھیلتے ہوئے دو کمسن بچے دو سالہ بچی فلک ناز اور دو سالہ بچہ ریحان ملک تالاب میں گر کر ڈوب گئے۔

علاقہ مکینوں نے بچوں کو باہر نکال کر فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا لیکن اسپتال پہنچتے ہی دونوں بچے دم توڑ گئے۔

دوسری جانب دونوں بچوں کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام برپا ہوگیا اس افسوسناک واقعہ کی اطلاع پر سینکڑوں شہری بھی متاثرین کے گھر پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی:نصرت بھٹو کالونی کے نالے میں گر کر تین بچے جاں بحق

کچھ برس قبل کراچی میں انڈر پاس  کے لیے کی گئی کھدائی میں پانی جمع ہوگیا تھا اور دو بچے اس میں گر کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

بارش کے باعث گڑھا ایک تالاب کی صورت اختیار کر گیا تھا اور سڑک کنارے ایسی کوئی حفاظتی باڑ بھی نہیں لگائی گئی تھی جس سے بچوں کا بچاؤ ہوپاتا۔ اس واقعہ پر تعمیراتی کمپنی اور حکومت کو تنقید کا نشانہ بانیا گیا تھا کیونکہ اس میں ان کی نااہلی دکھائی دے رہی تھی۔

اس طرح کے کئی واقعات اکثر وبیشتر پیش آتے رہتے ہیں لیکن آج تک ان کی وجوہ کا سدباب نہیں کیا جاسکا۔


متعلقہ خبریں