ن لیگ کے رہنماؤں پر کیے گئے مقدمات عدالت میں ثابت نہیں ہوسکے،خرم دستگیر


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ نواز شریف دوبارہ سیاست میں آئیں گے، ن لیگ کے رہنماؤں پر کیے گئے مقدمات عدالت میں ثابت نہیں ہوسکے۔

ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں انہوں نے کہا کہ میڈیا عدالت نہیں ہے اسی لیے یہاں کوئی چیز پیش نہیں کرنی چایئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک ایک ڈالر کی منی لانڈرنگ بھی ثابت نہیں ہوئی۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ ابھی تک ہمیں تو یہ بھی نہیں معلوم کے حمزہ اور سلیمان پر کونسے الزامات ہیں۔ اب تک بھی جیت نواز شریف کے بیانیے کی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم عوامی مسائل پر بات کرنا چاہتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کو جتنا ریلیف ملنا تھا وہ مل چکا ہے،حامد میر

سینئیر صحافی حامد میر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو جتنا ریلیف ملنا تھا وہ مل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے کچھ  وزرا کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔

حامد میر نے کہا کہ عمران خان کو اپنی کارکردگی پر اٹھائے جانے والے سوالوں کا جواب دیا چاہیئے۔ حکومت کو اپنی گورننس اور کارکردگی کو بہتر بنانا چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت بار بار انتظار کرنے کا کہہ رہی تو ہم کب تک انتظار کریں۔  حکومت کی ناکامی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں عمران خان کا متبادل نہیں ہے۔

حامد میر نے کہا کہ صدارتی نظام کی بحث غیر ضروری قرار دی جارہی ہے۔ عمران خان کو اپنی کارکردگی بہتر بنانی چاہیئے۔

شاہ محمود اور جہانگیر ترین کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پارٹی میں تقسیم کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ان کی جماعت میں جمہوریت نہیں ہے اور ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں بھی جمہوریت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پارٹی میں جمہوریت لانے کی ضرورت ہے۔ انہیں پارٹی الیکشن کرا دینے چایئے۔

ملک میں بارشیں، دو لاکھ ٹن گندم ضائع ہونے کا خدشہ 

پنجاب کے وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ اس وقت قوم پر مشکل گڑھی ہے۔ حکومت قوم کے ساتھ کحری ہے۔

انہوں نے کہا کہ نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔ کاشت کاروں کے نقصان کا تخمینہ لگائے جانے کے بعد وزیراعلیٰ میٹنگ بلایئں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ دو لاکھ ٹن گندم خراب ہونا کوئی بڑی تعداد نہیں ہے کیونکہ اگر پورے پنجاب کی مجموعی پیداوار کو دیکھا جائے تو یہ مقدار زیادہ نہیں ہے۔

اس مشکل وقت میں ہمیں اللہ سے دعا کرنی چاہیئے۔ صوبے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں