عمران خان 2019 کی100 بااثر شخصیات میں شامل


وزیراعظم عمران خان 2019 کی سو بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

ٹائم میگزین کی جانب سے جاری فہرست میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن بھی موجود ہیں۔

ٹائم میگزین نے دنیا بھر سے سو بااثر افراد کی فہرست جاری کی ہے۔ جس میں وزیراعظم عمران خان اور نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن کے نام بھی ہیں۔

ٹائم میگزین نے  وزیراعظم عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد اور خطے میں امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا ہے جبکہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمران خان کی شخصیت چیلجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت اور اسرائیلی رہنما اخلاقی دیوالیہ پن دکھاتے ہیں، عمران خان

نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشت گردی کے بعد وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے کردار کو پوری دنیا نے سراہا، جس کے باعث انہیں بااثر افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

100 بااثر افراد کی لسٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، پوپ فرانسس،چینی صدر، دبئی کے شہزادے محمد بن زاید اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے نام بھی ہیں۔


متعلقہ خبریں