پرتگال: سیاحوں کی بس کو حادثہ، 28 ہلاک متعدد زخمی

پرتگال: سیاحوں کی بس کو حادثہ، 28 ہلاک متعدد زخمی

پرتگال: سیاحوں کی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ متعدد افراد حادثے کے باعث زخمی ہیں۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق  ہلاک شدگان میں 17 خواتین اور گیارہ مرد ہیں۔  بس میں سوار زیادہ تر سیاحوں کا تعلق جرمنی سے تھا۔

خبررساں ادارے کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹر شدید زخمیوں کی جان بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ پرتگال کے جزیرے میں بس موڑ کاٹتے ہوئے ایک گھر پہ جا کرگری۔

بس میں سوار سیاح مختلف ممالک سے تعلق رکھتے تھے۔


متعلقہ خبریں