سوڈان: معزول صدر عمر البشیر کے دو بھائی گرفتار

سوڈان: معزول صدر عمر البشیر کے دو بھائی گرفتار

خرطوم: سوڈان کے معزول صدر عمرالبشیر کے دو بھائی عبدالله اورعباس گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ اس بات کی تصدیق سوڈان کی فوج کے ترجمان نے بھی کردی ہے۔

سوڈان کے سابق صدر کو گزشتہ روز ہی خرطوم کی کوبر جیل میں منتقل کیا گیا ہے۔ عمر البشیر کو سوڈان کی فوج نے گزشتہ ہفتہ معزول کردیا تھا اورزمام اقتدار سنبھال لی تھی۔

عالمی خبررساں ایجسنی کے مطابق سوڈان کی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ معزول صدر عمرالبشیر کے بھائی سابقہ نظام حکومت کی علامات ہیں۔

ترجمان کے مطابق ان دونوں بھائیوں کی گرفتاری کا بنیادی مقصد سابقہ حکومت سے وابستہ غیر رسمی قوتوں کو گرفت میں لانا ہے۔

خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان سوڈانی فوج کا کہنا ہے کہ عمرالبشیر کی جماعت کے زیر اثر فورسز کو بھی پولیس یا فوج کے ماتحت لایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں