کراچی: ڈپٹی میئر کا انتخاب ایم کیو ایم کے امیدوار نے جیت لیا



کراچی: غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق  ڈپٹی میئر کا  انتخاب ایم کیوا یم کے امیدوار نے جیت لیا ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پیپلز پارٹی کو اپنے ووٹوں سے بھی دس ووٹ کم ملے جبکہ  ایم کیو ایم کے امیدوار ارشد حسن کا پلڑا بھاری رہا۔

ایم کیو ایم کے امیدوار ارشد حسن 194 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پی پی پی کے کرم اللہ وقاصی 78 ووٹ حاصل کرسکے۔

ووٹنگ کے دوران سات ووٹ مسترد کردیئے گئے۔

الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) کے ذرائع کے مطابق کل 281 ووٹ کاسٹ کئے گئے، پہلا ووٹ مسلم لیگ کے امان آفریدی نے سوا نو بجے ڈالا۔

ذرائع ای سی پی کے مطابق آخری ووٹ ایم کیو ایم کے خرم فرحان نے پونے پانچ بجے ڈالا۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ڈپٹی میئر کے ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ شروع  آج صبح شروع ہوا تھا جو شام پانچ بجے تک جاری رہا۔

شہر قائد میں ڈپٹی میئر کی نشست سابقہ ڈپٹی میئر ارشد وہرہ کے نااہل قرار دیے جانے پر خالی ہوئی تھی۔ ارشد وہرہ  فلور کراسنگ کے قانون کی زد میں آئے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے ایم کیو ایم پاکستان نے ارشد حسن کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے جب کہ سندھ کی حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے کرم اللہ وقاصی امیدوار ہیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق دونوں امیدواران کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔

قواعد و ضوابط کے مطابق پولنگ صبح 9 بجے سے شام پانچ بجے تک کے ایم سی کونسل ہال میں ہوئی۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی سٹی کونسل کی 73 خواتین سمیت 300 اراکین اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

ہم نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے ارشد حسن بلدیاتی انتخابات میں یو سی – 24 اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کرم اللہ وقاصی یو سی -31 سے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابقہ ڈپٹی میئر ارشد وہرہ کو نااہل قرار دیا تھا۔ انہوں نے اپنی سیاسی جماعت تبدیل کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔


متعلقہ خبریں