گوجرانوالہ:دو گروپوں میں تصادم تین افراد کی جان لے گیا،5 زخمی

گوجرانوالہ:دو گروپوں میں تصادم تین افراد کی جان لے گیا،5 زخمی

گوجرانوالہ: دو گروپوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں کی جانے والی فائرنگ نے تین افراد کی جان لے لی۔ فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ہم نیوز نے پولیس کے ذرائع سے بتایا ہے کہ تھانہ سول لائن کے علاقہ فتومنڈ میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس میں فریقین نے فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق کی جانے والی فائرنگ کی زد میں آکر تین افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ پانچ گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق جان بحق افراد کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منقتل کردی گئی ہیں۔

فائرنگ کی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پہنچنے والی پولیس اورریسکیو اہلکاروں نے پانچ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق جھگڑے اور فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔


متعلقہ خبریں