پی آئی اے،مزید 3 خواتین کے ساتھ ہراسگی کا واقعہ

پی آئی اے نے عمرہ پالیسی 2020 کا اعلان کر دیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: قومی ائر لائن (پی آئی اے) کی 2 فضائی میزبان اور ایک گراؤنڈ اسٹاف نے بھی ہراسمنٹ کے خلاف وفاقی محتسب اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) پی آئی اے کو درخواستیں دے دیں۔

پی آئی اے میں خواتین کے ساتھ حراسگی کے واقعات میں اضافہ ہو گیا۔ وفاقی محتسب نے حراسگی کا شکار ہونے والی لاہورکی ائرہوسٹس کو 22 اپریل کو طلب کر لیا جب کہ اسلام آباد کی گراؤنڈ اسٹاف ثناء وحید نے بھی ایک افسر کے خلاف جنسی ہراسگی کی درخواست سی ای او ارشد ملک کو دے دی۔

متاثرہ اہلکار ثنا وحید نے درخواست میں کہا کہ سی ای او ارشد ملک کے اسٹاف افسرکامران انجم نے مجھے اپنے سرکاری دفتر میں بلا کر ہراس کیا۔

یہ بھی پڑھیں پی آئی اے کی خاتون افسر کا سینئیر افسر پر جنسی ہراسگی کا الزام

ہراسگی کا شکار ہونے والی دونوں فضائی میزبانوں نے پی آئی اے افسران کے خلاف وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر بھی درخواست دے دی۔

پی آئی اے کی خاتون افسر کو مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کا سی ای او ارشد ملک نے نوٹس لے لیا

واضح رہے کہ دو روز قبل پی آئی اے اسلام آباد کی خاتون افسر نے اہم انتظامی افسر کے خلاف ہراساں کیے جانے کی تحریری شکایت کی تھی جسے سی ای او نے منصفانہ تحقیقات کے لیے ائر لائن ویمن پروٹیکشن کمیٹی کو بھجوا دیا جب کہ کمیٹی کو معاملے کی جلد از جلد تحقیقات مکمل کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات بھی کر دی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کمیٹی کی تحقیقات کے بعد ان کی سفارشات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا جب کہ پی آئی اے کی موجودہ انتظامیہ خواتین کے حقوق اور ان سے کی جانے والی کسی بھی نا انصافی کے سد باب پر یقین رکھتی ہے۔


متعلقہ خبریں