ٹوئٹر کے بانی جیک کی طرف سے فٹ رہنے کا راز افشا کرنے پر صارفین کی تنقید

ٹوئٹر کے بانی جیک کی طرف سے فٹ رہنے کا راز افشا کرنے پر صارفین کی تنقید

ٹوئٹر کے بانی جیک ڈورسی کی طرف سے فٹ رہنے کا راز افشا کرنے پر صارفین کی تنقید دیکھنے میں آئی ہے ۔ جیک ڈورسی نے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کچھ پیغامات جاری کیے۔

جیک ڈورسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا اگر آپ صبح پانچ بجے جاگتے ہی شدید ٹھنڈے پانی میں کود جانے کی ہمت رکھتے ہیں تو زندگی میں ہر چیز حاصل کرسکتے ہیں۔ ٹوئٹر کے بانی اور سربراہ جیک ڈورسی کا  کہنا ہے کہ وہ دن میں صرف ایک بار کھانا کھاتے ہیں اور ہفتہ،  اتوار کو اس سے بھی پرہیز کرتے ہیں۔ 

ٹوئیٹر کے سربراہ جیک  جہاں دنیا میں اپنی ویب سائٹ کی وجہ سے مشہور ہیں وہیں اب ایک وجہ ان کا فٹ رہنے کا انوکھا طریقہ بھی  ہے۔ مسٹر جیک ڈورسی کا کہنا ہے کہ وہ جسمانی ورزش کے لیےروزانہ صرف ایک وقت کھانا کھاتے ہیں۔ 

 ہفتہ اتوار کو اکثر بھوکے رہتے ہیں اور صرف پانی پر گزارا کرتے ہیں ، وہ روزانہ تیز تیز قدموں سے چل کر دفتر جاتے ہیں جو ان کے گھر سے آٹھ کلومیٹر دور ہے۔

ڈورسی کا کہنا ہے کہ وہ دماغی صحت کے لیے روزانہ پندرہ منٹ تک آئس باتھ لیتے ہیں ۔اس طرح  ورزش اور کم کھانا ہی نہیں یہ عمل بھی  42 سالہ مسٹر ڈورسی کے مطابق ان کے فٹ رہنے کا راز ہے۔ 

جیک کی جانب سے اس راز کے افشاں کرتے ہی لوگوں نے انہیں تنقید کا   نشانا بنانا شروع کر دیا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ کوئی فخریہ بات نہیں بلکہ ایٹنگ ڈس آرڈرہے جس کی تشہیر کرنا لوگوں کی گمراہی کا سبب بن سکتاہے ۔ 


متعلقہ خبریں