بلتستان:ضلع گانچھے کی وادی ہوشے، خوبصورتی میں اپنی مثال آپ


گلگت بلتستان :رُت بدلی تو دلفریب نظارے غیر ملکی سیاحوں کو وادی ہوشے کھینچ لائے۔ بلتستان کی خوبصورت وادی نے سب کو اپنے سحر میں جکڑرکھا ہے۔

جنت نظیر وادی، پرفضا مقام، بہتا پانی، پہاڑ اور ان پر چاندی جیسی برف،بلتستان کے ضلع گانچھے کی وادی ہوشے، خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔

فطرت کو قریب سے دیکھنے اور مہم جوئی کے شوقین افراد موسم بدلتے ہی اس وادی کا رخ کرتے ہیں۔یہاں آنے والے غیرملکی سیاح بھی اس کے گن گاتے ہیں۔

غیر ملکی سیاحوں نے بھی علاقے کے حسن کے گن گائے ہیں۔ میتھیو کا کہنا ہے کہ پہلی بار پاکستان آیا ہوں پاکستان بہت خوبصورت ہے ،پاکستان سیاحوں کے لیے بہت محفوظ ہے لوگ بھی بہت پیار کرنے والے ہیں۔

کیتھرین  کہتی ہیں پہلی بار پاکستان آنے کا تجربہ بہت اچھا رہا لوگ بہت اچھے ہیں ہوشے کی وادی بہت خوبصورت ہے۔ دلفریب وادی ہوشے تک اگر سڑک کی حالت بہتر کی جائے اور سیاحوں کو سہولیات فراہم کی جائیں تو ملکی سیاحت کو فروغ ملےگا۔

دوسری طرف خوبانی اور بادام کے درختوں پر سفید پھولوں کی پوشاک نے اسکردو کے سارے منظر دلفریب بنا دیئے، خوش رنگ پہاڑوں کی وادی موسم بہار کے پھولوں کی خوشبو سے معطر ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:بلتستان ڈائری : اسکردو اور گردونواح میں سیاحوں کے ڈیرے

اسکردو میں خوبانی بادام اور چیری کے درختوں نے بہار کی پوشاک اُوڑھ لی اور ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے بلتستان کا رخ کرنا شروع کر دیا، سیاح بھی ان نظاروں کے سحر میں گرفتار دکھائی دے رہے ہیں۔

.کیتھرین روز نامی غیر ملکی سیاح نے ہم نیوز کو بتایا کہ  سکردو خوبصورت جگہ ہے میں دیگر سیاحوں سے بھی یہی کہوں گی کہ وہ لازمی یہاں آئیں۔ قاسم بٹ نامی پاکستانی سیاح کہتے ہیں کہ  بہار جوبن پر ہے سماں بہت خوبصورت ہے پھولوں کی بہار نے نظارے حسین کر دیے ہیں۔

سیاحوں کا کہنا ہے کہ موسم بہار میں یہ خطہ اتنا حسین ہو جاتا ہے کہ یہاں سے واپس جانے کا دل نہیں چاہتا۔

رنگ برنگے نظارے، دلفریب موسم اور خوبصورت پہاڑوں سے سجا بلتستان ہر موسم میں اپنا منفرد روپ دکھاتا ہے یہی وجہ ہے کہ جو ایک بار اس خطے کا رخ کر لے وہ اس کی محبت میں ہمیشہ کے لیے گرفتار ہو جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں