تین وزراء کے خلاف شکایات، وزیراعظم کی تحقیقات کی ہدایت


تین وفاقی وصوبائی وزراء کے خلاف شکایات  پر وزیراعظم نے تحقیقات کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک سول تحقیقاتی ادارے کو تحقیقات کی ہدایات جاری کیں۔ دو وفاقی اور ایک صوبائی وزیر کے خلاف مبینہ طور پر کرپشن اور اقربا پروری کی شکایات ملی تھیں۔

ذرائع نے کہا کہ سول تحقیقاتی ادارے کو ان وزراء کے اکاونٹس بھی چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سول تحقیقاتی ادارے کو ان وزراء کے خلاف مکمل رپورٹ دینے کے لیے 15 دن کا وقت دیا گیا ہے۔

واضح رہے آج ہی رہنما پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اسد عمر نے وزارت خزانہ کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج رات یا کل صبح کابینہ میں تبدیلیوں کا اعلان کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسد عمر نے وزارت خزانہ چھوڑ دی، کوئی عہدہ نہ لینے کا اعلان

اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعظم بہتری کے لیے ہی کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کر رہے ہیں جب کہ نئے پاکستان کے لیے میری خدمات حاضر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان سے کابینہ کا حصہ بننے سے معذرت کی تھی۔ نیا وزیر خزانہ مشکل حالات میں وزارت سنبھالے گا۔ نئے وزیر خزانہ سے کوئی یہ امید نہ رکھے کہ تین مہینے میں بہتری آئی گی۔

اسد عمر نے کہا کہ میں نے وزیراعظم سے کہا کہ پٹرولیم کی وزارت نہیں لوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت چھوڑنے کا مقصد یہ نہیں کہ میں پی ٹی آئی کے ویژن کو چھوڑ دیا۔ 7 سال کا سفر پی ٹی آئی کے ساتھ ریا جو بہتر رہا اور مجھے پارٹی کے سپورٹرز کی جانب سے محبت اور خلوص ملا۔

اسد عمر اس حکومت کی کابیبہ کے سب سے پہلے وزیر تھے لیکن آٹھ ماہ بعد وہ مستعفیٰ ہوگئے۔

ماہرین کی جانب سے سابق وزیر خزانہ کے مستعفیٰ ہونے کو تحریک انصاف کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جارہے جبکہ دوسری جانب اپوزیشن کی حکومت پر تنقید جاری ہے۔


متعلقہ خبریں