بغاوت مہنگی پڑگئی، پی سی بی رکن گورننگ بورڈ معطل


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نعمان بٹ کو غیر معینہ مدت تک کے لیے بطور گورننگ بورڈ ممبر معطل کردیا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق نعمان بٹ پر حساس دستاویزات میڈیا سے شیئر کرنے کا الزام ہے، معاملے پر آزاد ایڈجوڈیکٹر مقرر کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نعمان بٹ پر چیئرمین پی سی بی کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کا الزام ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کیس پر جسٹس ریٹائرڈ فضل میرا چوہان سماعت کریں گے، نعمان بٹ پی سی بی قوانین کے مطابق پریس کانفرنس کرنے کے اہل نہیں تھے۔

ترجمان کے مطابق پی سی بی نے نعمان بٹ کو غیرمعیانہ مدت تک کیلئے بطور گورننگ بورڈ ممبر معطل کردیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی کے پانچ ارکان کی جانب سے ایم ڈی وسیم خان کی تعیناتی کو مسترد کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: پی سی بی کا ڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرنے کا فیصلہ

بعدازاں پی سی بی چیئرمین احسان مانی کا کہنا تھا کہ بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے بہت مایوس ہوا، امید تھی کہ اجلاس بہت سود مند ہوگا اور پاکستان کرکٹ کی بہتری پر بات کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی کسی قسم کی غلط فہمی میں نہ رہے۔ رفارمز ڈومیسٹک کرکٹ کا شروع ہونے والا سلسلہ  انجام تک پہنچایا جائے گا۔

احسان مانی نے کہا کہ ہمیں پاکستان کرکٹ کو سب سے اوپر رکھنا چاہیئے اور اسے کا سوچنا چاہیئے۔

تنازع کی شروعات اس وقت ہوئی جب کچھ عرصہ  قبل وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے بعد پی سی بی نے ڈپارٹمنٹل کرکٹ کے خاتمے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم کر کے ڈومیسٹک کرکٹ کا کردار وسیع کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں