سری لنکا اور جنوبی افریقا کا ورلڈ کپ 2019 کے لیے ٹیموں کا اعلان


اسلام آبا: سری لنکا اور جنوبی افریقا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) ورلڈ کپ 2019 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

سری لنکا کے اسکواڈ  انجلیو میتھیوز، لاستھ ملینگا، کوسل پریرا، تھرمانے،اوشکا فرنینڈو،کوشل مینڈس،دھنن جیا ڈی سلوا، جیفری وینڈرسے، تشارا پریرا،اسرواودانا،سرنگا لکمل، نوان پردیپ،جیون میڈس اورملندا سری وردھنا شامل ہیں۔

سری لنکن  ٹیم کی قیادت کرونارتنے کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ ٹرافی 2019 کی کراچی میں رونمائی

اسی طرح جنوبی افریقا نے بھی ورلڈ کپ 2019 کے لیے15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت فاف فاف ڈوپلیسی کریں گے۔

تجربہ کار بلے باز جے پی ڈومینی کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اور دیگر کھلاڑیوں میں وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹن ڈی کوک،ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر،لونگی نگیڈی،انریچ ناٹیج، ڈی پریٹورئس، اینڈلے فلکوایو، کیگاسو ربادا، تبریز شمسی، عمران طاہر اورڈیل اسٹین اسکواڈ میں شامل ہیں تاہم خراب فارم کا شکار ہاشم آملا ٹیم کا حصہ ہیں۔

اس سے قبل آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش نے اپنی اپنی ٹیموں کے اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ 2019 کیلئے جن 15 کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے ان میں سے سات کھلاڑی 2015 کا ٹورنامنٹ کھیل چکے ہیں۔ بھارت کی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کریں گے اور روہت شرما نائب کپتان ہوں گے۔ اوپنر بلے بازوں میں روہت شرما کے ساتھ شیکھر دھون شامل ہیں۔

کے ایل راہول، وجے شنکر، کیدر جادیو اور دنیش کارتھک بھی بلے بازوں میں شامل ہیں جبکہ وکٹ کیپنگ کی ذمے داری مہندرا سنگھ دھونی کو سونپی گئی ہے۔

ورلڈ کپ 2019 کے فائنل مقابلے کا میدان 14 جولائی کو لارڈز میں سجے گا

میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم 31 مئی سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی اور اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی جب کہ تین جون کو گرین شرٹس کا مقابلہ میزبان انگلینڈ سے، سات جون کو سری لنکا سے اور 12 جون کو آسٹریلیا سے ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا روایتی حریف بھارت سے ٹاکرا 16 جون کو اولڈ ٹریفورڈ میں ہوگا۔

شاہین 23 جون کو جنوبی افریقا، 26 جون کو نیوزی لینڈ، 29 جون کو افغانستان اور 5 جولائی کو بنگلہ دیش سے مقابلہ کریں گے۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے فائنل مقابلے کا میدان 14 جولائی کو لارڈز میں سجے گا۔

30 مئی سے 14 جولائی 2019 تک ہونےوالا ٹورنامنٹ 1992 ورلڈ کپ کی طرح راؤنڈ رابن اور ناک آؤٹ فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں