آخرکار سشما سوراج نے سچ بول دیا،ڈی جی آئی ایس پی آر


راولپنڈی: پاک فوج  کےشعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل  (ڈی جی آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آخرکار سشما سوراج نے سچ بول دیا۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ زمینی حقائق نے انڈیا کو مجبور کر دیا، امید ہے باقی جھوٹوں سے متعلق بھی سچ بولیں گے۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ دیرآید درست آید۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ امید ہے 2016 کی سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹے دعوے پر بھی سچ بولا جائے گا۔

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے بیان پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے ردعمل دیا ہے۔

یاد رہے کہ سشما سوراج نے بالاکوٹ میں کسی پاکستانی کے جاں بحق نہ ہونے کا بیان دیا تھا۔

رواں ماہ کے آغاز پر بھارتی میڈیا کی جانب سے آئی ایس پی آر کو آئی ایس آئی سے زیادہ خطرناک قرار دے دیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایس پی آر کی “عزم نو” مہم بھارتی کولڈ اسٹارڈ ڈاکٹرائن کا توڑ ہے۔

رپورٹس کے مطابق بالاکوٹ واقعے کے بعد آئی ایس پی آر نے اہم کردار ادا کیا، انفارمیشن کی جنگ میں پاکستان کی پوزیشن انتہائی مضبوط ہے۔

بھارتی دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کو آئی ایس پی آر کے انفارمیشن آپریشن سے خبردار رہنا ہوگا، میجر جنرل آصف غفور جنوبی ایشیا کا گیرازیموف ہے۔ ہائبرڈ وار کا نظریہ سب سے پہلے روس کے جنرل گیرازیموف نے2018 میں  پیش کیا تھا۔

مزید پڑھیں: مودی سرکار نے پاکستان کا نعرہ بھی چوری کرلیا

کچھ روز قبل برطانوی تھنک ٹینک سے خطاب میں بھارت کے سابق جنرل نے اعتراف کیا تھا کہ آئی ایس پی آر نے کشمیریوں کو بھارتی فوج اور بھارتی قوم سے دور کر دیا ہے۔

سابق کور کمانڈر نے اعتراف کیا تھا کہ ہائبرڈ جنگ میں پاکستان جیت گیا، روایتی جنگ کا تصور ختم ہو چکا یہ ہائبرڈ وار کا دور ہے۔ سابق بھارتی جنرل کے مطابق روایتی جنگ سےفتح نہیں ملتی، یہ بات سیکھنے میں امریکہ کو 18 سال لگ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی غلط پالیسیوں سے کشمیری کھڑے ہوئے، بحیثیت فوجی مجھے پلوامہ جیسے حملےکی توقع تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے معلومات میں انتہائی پیشہ وارانہ مہارت دکھائی، ہائبرڈجنگ میں میڈیا بڑا ہتھیار ہوتا ہے، آئی ایس پی آر نے یہ ثابت کردیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انفارمیشن جنگ کیسے لڑنی ہے ہمیں آئی ایس پی آر سے سیکھنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں