دوحا: امریکہ، طالبان اور افغان حکومت کے مذاکرات منسوخ

دوحا: امریکہ، طالبان اور افغان حکومت کے مذاکرات منسوخ

قطر: امریکہ، افغان طالبان اور افغان حکومت کے درمیان دوحا، قطر میں ہونے والے مذاکرات آخری لمحات میں منسوخ کردیے گئے ہیں۔

مذاکرات کی منسوخی سے امریکہ کی افغانستان میں قیام امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بڑا دھچکہ لگ گیا ہے۔

امریکہ اور دیگر عالمی طاقتوں کی کوشش سے پہلی مرتبہ افغان طالبان اور افغانستان کی حکومت کے اراکین مذاکرات میں ایک ساتھ شریک ہونے جارہے تھے۔

دوحا مذاکرات میں طالبان کی جانب سے افغان حکومتی نمائندوں کی شرکت پر اعتراض نہ کرنے کی یقین دہانی پر افغان حکومت نے مذاکراتی ٹیم کا اعلان کیا تھا جو 250 افراد پر مشتمل تھی۔

افغان طالبان نے افغان حکومت کی جانب سے فراہم کردہ طویل فہرست پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہاں دوحا میں مذاکرات ہونے ہیں کوئی شادی یا ولیمے کی تقریب نہیں ہے۔

افغان طالبان نے طویل فہرست پر اعتراض کرتے ہوئے مذاکراتی عمل میں شرکت سے انکار کردیا تھا۔

طے شدہ شیڈول کے مطابق دوحا، قطر میں 19 اپریل سے 21 اپریل کے درمیانی عرصے میں منعقد ہونے تھے۔

 


متعلقہ خبریں