پولینڈ میں دنیا کے سب سے چھوٹے طیارے کی پہلی اڑان



پولینڈ میں دنیا کے سب سے چھوٹے جیٹ طیارے نے اپنی پہلی اڑان بھر لی ہے۔

پولش کمپنی کے تیار کردہ  ایل اے آر ون فلارس نامی طیارے نے اپنی پہلی اڑان پولینڈ کے زی لوناگورا ایئر پورٹ سے 5اپریل کو بھری۔ سات اعشاریہ ایک ملین برطانوی پاؤنڈ مالیت کے اس طیارے کو اڑان بھرنے اور لینڈنگ کیلئے صرف 100میٹر کا رن وے درکار ہے جبکہ اس چھوٹے اور خوبصورت طیارے میں  میں چار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ 

فوٹوبشکریہ فلارس ڈاٹ پی ایل
فوٹوبشکریہ فلارس ڈاٹ پی ایل
فوٹوبشکریہ فلارس ڈاٹ پی ایل
دنیا کے سب سے چھوٹے جیٹ کا اندرونی حصہ ۔فوٹوبشکریہ فلارس ڈاٹ پی ایل

یاد رہے چین کی جانب سے گزشتہ برس  زمین اور پانی پر لینڈنگ کرنے والا اے جی 600 ائیر کرافٹ طیارہ بھی تیار کر لیا گیاتھا۔

چین کے فضائی ماہرین کی موجودگی میں سمندر کے جنوبی حصے میں ائیر کرافٹ اے جی 600 نے ہفتے کی صبح کامیاب اڑان بھری اور کچھ دیر بعد پانی کی سطح پر اپنی لینڈنگ کا تجربہ بھی کامیابی سے مکمل کیا۔

طیارہ بنانے والی کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں جہاز کی اڑان کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اے جی 600 ائیر کرافٹ نے صبح 8:51 پر پرواز بھری اور 9:05 پر پانی پر پہلی کامیاب لینڈنگ کی۔

اے جی 600 طیارے نے گزشتہ سال دسمبر میں اپنی کامیاب زمین پر لینڈنگ کا تجربہ مکمل کیا تھا۔

جہاز کے چیف ڈیزائنر نے چین کے نجی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ پانی کی کثافت ہوا کی کثافت سے 800 گنا زیادہ ہوتی ہے اس لیے پانی پر جہازکی لینڈنگ زمینی لینڈنگ سے کئی گنا زیادہ مشکل عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیے:زمین اور پانی پر اترنے کی صلاحیت رکھنے والا طیارہ تیار

طیارے کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے چیف ڈیزائنر کا کہنا تھا کہ  طیارے کو زمین اور پانی پر اتارنے کے لئے ایک ہی رفتار سے نیچے پہنچانا پڑتا ہے لہذا اس عمل کو کامیاب بنانے کے لیے جہاز میں موجود ڈریگ سسٹم کو اچھی طرح سے ڈیزائن  کیا جانا ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں