قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی دو کھلاڑیوں کے گانے کی ویڈیو مقبول



اسلام آباد: قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی  جویریہ خان اور ندا ڈار کے گننگنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی حاصل کر رہی ہے۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم  میں جیری کے نام سے مشہور جویریہ خان گلوکاری کا شوق رکھتی ہیں اور ڈریسنگ روم میں اکثر گنگنا تی  رہتی ہیں ۔

جویریہ خان نے  ساتھی کرکٹر ندا ڈار کے ساتھ  گلوکاری کا ٹیلنٹ دکھایا جسے سوشل میڈیا پر لوگ خوب داد دے رہے ہیں۔

جویریہ خان نے گزشتہ سال نجی چینل کے مارننگ شو میں پہلی بار اپنے اس ٹیلنٹ کا اظہارکیا تھا جسے میزبان اور دیگر شرکاء نے سراہا تھا اور انہیں اس شعبے میں بھی ساتھ ساتھ پریکٹس جاری رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔

واضح رہے جویریہ خان کرکٹ اور گلوکاری کے علاوہ ایک اچھی گٹارسٹ بھی ہیں، گزشتہ سال قومی ویمن ٹیم کی کھلاڑی کائنات امتیاز نے ایک ویڈیو شئیرکی تھی جس میں جویریہ خان کو گٹاربجاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

قومی ٹیم کی بلے باز جویریہ خان 95 ایک روزہ میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرچکی ہیں جس کے دوران انہوں نے دو سنچریاں اور چودہ نصف سنچریاں اسکور کررکھی ہیں۔

ندا ڈار بطور آل راونڈر قومی ٹیم کا حصہ ہیں، انہوں نے 68 ایک روزہ میچوں میں 975 رنز بنا رکھے ہیں اور 63 کھلاڑیوں کو بھی آوٹ کررکھا ہے۔


متعلقہ خبریں