بی جے پی کو غلطی سے ووٹ پر بھارتی ووٹر نے اپنی انگلی کاٹ دی


نئی دہلی: بھارت میں ایک شہری نے غلطی سے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ووٹ دپنے پر اپنی انگلی ہی کاٹ دی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پون کمار کا کہنا ہے کہ وہ مقامی سیاسی جماعت کو ووٹ دینے کے لیے گیا لیکن بہت سارے انتخابی نشانات دیکھ کر مشکل کا شکار ہوگیا۔

ایک بھارتی صحافی کا کہنا ہے پون کمار نے اترپردیش کے ضلع بلند میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جہاں وہ ہاتھی کو ڈالنے کا خواہشمند تھا لیکن غطی سے پھول کے انتخابی نشان کو ووٹ ڈال دیا۔

بھارتی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا انتخابی نشان پھول ہے جبکہ مقامی سیاست میں اہمیت کی حامل بہوجن سماج پارٹی اور دیگردو جماعتوں کا انتخابی نشان ہاتھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ مکمل

غلطی سے بی جے پی کو ووٹ ڈالنے والے اس شخص کا تعلق دلت برداری سے ہے جو بہوجن سماج پارٹی کا بڑا ووٹ بینک ہے۔

بھارت میں عام انتخابات سات مرحلوں میں   19 مئی تک جاری رہیں گے جس کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان 23 مئی کو ہوگی۔ ان انتخابات میں 90 کروڑ لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے اس لیے ان انتخابات کو دنیا کا سب سے بڑا انتخاب قرار دیا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں