ماہر صحت ڈاکٹر ظفر اللہ مرزا وزیر مملکت برائے صحت تعینات


اسلام آباد: ماہر صحت ڈاکٹر ظفراللہ مرزا کو بطور وزیر مملکت برائے صحت تعینات کر دیا گیا۔

وزارت صحت کے مطابق ڈاکٹر ظفرالللہ مرزا عالمی ادارہ صحت میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، وہ عالمی ادارہ صحت کے ریجنل آفس میں بطور ہیلتھ سسٹم ڈویلپمنٹ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ ڈاکٹر ظفر اللہ کی تعیناتی صحت کے شعبے میں حکومت کے ویژن اور اہداف کے حصول کے حوالے سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے، عالمی صحت کے حلقوں نے ان کی تعیناتی خوش آئند قرار دی ہے۔

یہ بھی دیکھیں:وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں، وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا

واضح رہے گزشتہ روز سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے استعفے کے بعد وزیراعظم نے کابینہ میں بڑی پیمانے پر تبدیلیاں کی ہیں۔

فواد چودھری، غلام سرور خان، بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ اور شہریار آفریدی کیوزارتیں تبدیل کردی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹھ ماہ کے دوران بہتر پرفارم نہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹیم تبدیلکرلی۔ 

کپتان نے اسد عمر کے استعفے کے بعد معیشت کی ڈوبتی ناؤ کو پار لگانے لئے وزارت خزانہ کی ذمہ داریڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کے کاندھوں پر ڈال دی۔

اپوزیشن کی تنقید پر بھرپور حکومتی دفاع کرنے والے وزیراطلاعات کی وزارت بھی تبدیل ہوگئی، فواد چودھری کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا وزیربنادیا گیا۔ اطلاعات کا قلمدان فردوش عاشق اعوان کے پاسآگیا، انہیں معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات مقررکیا گیا ہے۔ 

وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کو ہوابازی کی وزارت دی گئی ہے۔  وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی سےبھی ان کی وزارت چلی گئی ۔اب وہ وزیرمملکت برائے سیفران ہوں گے۔

شہریار آفریدی کی جگہ بریگیڈئیر اعجاز شاہ کو وزیرداخلہ مقررکردیا گیا۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ غلام سرور خان وزارت پٹرولیم ہاتھ سے جانے پر خوش نہیں ہیں ۔ انہوں نے بھی اسد عمر کی طرح کوئی بھی وزارت نہ لینے کی بات کی ہے۔


متعلقہ خبریں