عمران خان نے اقتصادی امور کے ماہرین پر مبنی بورڈ تشکیل دینا شروع کردیا


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی امور پر پانچ ماہرین پر مبنی بورڈ تشکیل دینا شروع کردیا۔

بورڈ میں شبر زیدی، سلیم رضا، شوکت ترین، صادق سعید اور شیر اعظم کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو مشیر برائے خزانہ، ریوینیو اور اقتصادی امور مقرر کردیا گیا جس کا نوٹیفیکیشن آج جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن فوری طور پر نافذالعمل ہوگا جس کے مطابق عبدالحفیظ شیخ کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 308 کے ذریعے دبئی سے پاکستان پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں: حفیظ شیخ خزانہ، ریونیو اور اقتصادی امور کے مشیر مقرر، نوٹیفیکیشن جاری

گزشتہ روز اس کے علاوہ بھی وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں دیکھی گئیں۔

ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا قلمدان تبدیل کردیا گیا ہے اور انہیں سائنس اور ٹیکنالوجی کا وزیر بنادیا گیا۔

اسی طرح غلام سرور خان کو وفاقی وزیر ایوی ایشن جبکہ اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر داخلہ بنادیا گیا۔

شہریار آفریدی کو وزیر مملکت برائے سیفران جبکہ ڈاکٹر ظفر اللہ مرزا کو معاون خصوصی برائے وزارت صحت بنادیا گیا۔

فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات، ندیم بابر معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ڈویزن جبکہ اعظم سواتی کو وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور بنادیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹھ ماہ کے دوران بہتر پرفارم نہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹیم تبدیلکرلی۔

کپتان نے اسد عمر کے استعفے کے بعد معیشت کی ڈوبتی ناؤ کو پار لگانے لئے وزارت خزانہ کی ذمہ داریڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کے کاندھوں پر ڈال دی۔


متعلقہ خبریں