اسلام آباد سے اغوا ہونے والے چینی باشندے کی نعش برآمد

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی سپر مارکیٹ سے اغوا ہونے والے چینی باشندے کی نعش برآمد ہوگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق چینی باشندے کی نعش اقبال ٹاؤن سے برآمد ہوئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت سے لی جنکینوگ نامی چینی باشندہ لاپتہ ہوا تھا۔

لاپتہ چینی باشندے کے دوست نے تھانہ کوہسار میں گمشدگی کی درخواست دی تھی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی پر نظر ثانی کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق چینی باشندہ مقامی زبان نہیں جانتا تھا جبکہ اس کے پاس موبائل، پاسپورٹ اور رقم بھی موجود نہیں تھی۔

چینی باشندہ تھانہ کوہسار کی حدود میں واقع سپر مارکیٹ سے 15 اپریل کو لاپتہ ہوا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال فروری میں کراچی کے علاقے کلفٹن میں ایک چینی باشندے کو قتل کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ، دو پولیس اہلکار شہید

ہلاک ہونے والے چینی باشندے کی شناخت 46 سالہ چین ژو کے نام سے ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق ان کی گاڑی پر 10 گولیاں فائر کی گئی تھیں۔

شہر قائد ہی میں گزشتہ سال نومبر میں چینی قونصلیٹ پر حملہ کیا گیا تھا تاہم سیکیورٹی فورسز نے اسے ناکام بنادیا۔

بعدازاں پاکستان میں موجود تمام چینی باشندوں کی سیکیورٹی پر نظرثانی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں