کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بچ گئی

پی آئی اے: ریاض سے 249 مسافروں کو لے کر لاہور پہنچ گئی

فائل فوٹو


کراچی سے اسلام آباد جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 370 حادثے سے بچ گئی۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ قومی ایئرلائن کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز کے کیبن کا آکسیجن پریشر کم ہو گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پریشر کم ہونے سے ایئربس اے 320 جہاز کی کمزور ونڈ اسکرین میں بھی کریک پڑ گیا تاہم کپتان نے طیارے کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا۔

جہاز کے کپتان نے حکام اور مسافروں کو ایمرجنسی سے آگاہ کیا جس کے چند منٹ بعد جہاز اسلام آباد لینڈ کر جائے گا۔

بتایا جارہا ہے کہ دوران سفر بہاولپور کی فضائی حدود میں طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی۔  مسافر مسلسل 45 منٹ تک خطرے میں مبتلا رہے۔

مسافروں کے ممکنہ احتجاج کے خوف سے لاہور ایئرپورٹ انتظامیہ نے خراب طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا جبکہ ملتان ایئرپورٹ انتظامیہ نے بھی طیارے کو لینڈنگ کی اجازت نہیں دی۔

معاملے پر ترجمان پی آئی اے کا مؤقف بھی سامنے آیا ہے جن کا کہنا ہے کہ معمولی فنی خرابی ہوئی تھی اور کاک پٹ میں موجود ونڈو کی سیل لیک ہوئی، طیارہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر بخیریت لینڈ کر گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہوا اور طیارہ تھوڑی دیر بعد اسلام آباد سے کراچی روانہ ہو جائے گا۔


متعلقہ خبریں