عامر کیانی کا ’سیاسی ستارہ‘ کیوں گردش میں آیا؟ہم نیوز جان گیا

عامر کیانی کا ’سیاسی ستارہ‘ کیوں گردش میں آیا؟ہم نیوز جان گیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے  سابق وفاقی وزیر عامرمحمود کیانی کا کیا تعلق ہے؟ پاکستان تحریک انصاف میں ان کی کیا پوزیشن رہی ہے؟ اور ان سے وزارت کا قلمدان واپس لیے جانے کی کیا وجوہات ہیں؟ ان جیسے اہم اور بنیادی نوعیت کے سوالات کے جوابات ہم نیوز نے تلاش کیے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ اور قریبی دوستوں میں عامر کیا نی کا شمار ہوتا ہے۔ وہ گزشتہ کئی سالوں سے پارٹی میں نہایت متحرک رہے ہیں اور کارکن سے لے کر نارتھ پنجاب کے صدر کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق 25 جولائی 2018 کو منعقد ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواران نے بارتھ پنجاب سے قومی اسمبلی کی 80 فیصد سے زائد نشستوں پر کامیابی حاصل کی جو ان کی زیرصدارت تھی۔

عامر کیانی راولپنڈی سے پہلی مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تو ان کو اہم وزارت قومی صحت دی گئی۔

صحت کے شعبے کی اہمیت کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان سے ٹاسک فورس بھی قائم کی جس میں ان کے قریبی افراد کام کررہے ہیں۔

ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ وفاقی وزیر صحت کی حیثیت سے کام کرنے والے عامر محمود کیانی کا ’سیاسی ستارہ‘ دراصل سابق سی ای  او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کی وجہ سے گردش میں آیا۔

ہم نیوز کے مطابق ڈریپ کے عہدیداران نے مبینہ طور پر عامر کیانی کی ملاقاتیں ادویہ ساز کمپنیوں سے کرائیں جس کے بعد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ بعض رہنماؤں نے عمران خان سے یہ ’شکوہ‘ کردیا کہ سات ماہ گزرنے کے باوجود وفاقی وزیر صحت اپنے متعلقہ امور کو سنبھال نہیں پارہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے پر وزیراعظم سخت برہم ہوئے تو اسی دوران بعض رہنماؤں نے عمران خان سے یہ ’شکوہ‘ کردیا کہ سات ماہ گزرنے کے باوجود وفاقی وزیر صحت اپنے متعلقہ امور کو سنبھال نہیں پارہے ہیں۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ بعض رہنماؤں نے وزیراعظم سے یہ شکایت بھی کی کہ عامر کیانی کا سارا فوکس اسپتالوں کے دورے پر ہے۔

سابق وفاقی وزیر صحت عامر کیانی گورنر سندھ عمران اسماعیل کے بھی گہرے دوست ہیں اور جب وہ اسلام آباد آتے ہیں تو اپنا زیادہ تر وقت انھی کے ساتھ گزارتے ہیں۔


متعلقہ خبریں