ہم نیٹ ورک کے ساتھ کام کر کے اچھا لگتا ہے، اداکار آغا علی

ہم نیٹ ورک کے ساتھ کام کر کے اچھا لگتا ہے، اداکار آغا علی

فوٹو: فائل


کراچی: معروف اداکار آغا علی نے کہا ہے کہ ہم نیٹ ورک کے ساتھ کام کر کے ہمیشہ بہت اچھا لگتا ہے۔ بھارت سے پنجابی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے۔

اداکار آغا علی کے مداحوں کو جلد آغا علی کا نیا گانا دیکھنے کو ملے گا۔ آغا علی کا دوسرا گانا تیار ہو گیا جسے جلد ریلیز کر دیا جائے گا۔

آغا علی کہتے ہیں کہ انہیں ہم نیٹ ورک کے ساتھ کام کر کے ہمیشہ بہت اچھا لگتا ہے۔ بھارت سے پنجابی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے لیکن میں پہلے اپنی فلموں میں کام کروں گا اور اگر حالات بہتر ہوئے تو وہ بھارت ضرور جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ٹی وی کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے اور اب بھی وہ ایک پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں لیکن ابھی یہ ایک سیکرٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں اداکار نہ ہوتا تو ڈائریکٹر یا پروڈیوسر ہوتا، اداکار آغا علی

ایک سوال کے جواب میں آغا علی نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا وہ اپنے والد آغا سکندر جیسا کام کر رہے ہیں۔

گزشتہ سال ہم نیوز کے پروگرام کور پیج میں خصوصی انٹرویو کے دوران آغا علی کا کہنا تھا کہ اگر میں اداکار نہ ہوتا تو ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور یا پھر نغمہ نگار ہوتا۔ ویسے میں پہلے ہی نغمہ نگار ہوں لیکن اداکاری نہیں کرتا تو اسی جیسے کسی شعبے میں ہوتا۔

مجھے ڈراموں سے زیادہ فلموں میں کام کرنا پسند ہے، آغا علی

خوبرو ادکار آغا علی خان نے اداکاری کا آغاز 19 سال کی عمر میں تھیٹر ڈراموں سے کیا، جہاں انہیں گانوں اور اداکاری کی وجہ سے کافی شہرت ملی۔

آغا علی معروف اداکار آغا سکندر کے چھوٹے صاحبزادے ہیں۔ انہوں نے شوبز کیریئر کا باقاعدہ آغاز 2005 میں ڈرامہ “یاد پیا کی آئی رے ” سے کیا اور 2008 میں ڈرامہ ست رنگی میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے 2006 میں ایک ٹی وی چینل میں پروگرام کی میزبانی کی جس کے بعد انہیں سال 2006 کے بہترین میزبان کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

ان کے کچھ بہترین ڈراموں میں  کمی رہ گئی، ہلکی سی خلش، شہر یاراں، بے ایمان محبت، محرم، خدا دیکھ رہا ہے، کس سے کہوں، انداز ستم، بے انتہا اور بے دردی سیاں شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں