عالمی صحت اسمبلی، ملک کی نمائندگی پولیو ورکر کرے گا، بابر عطا

عالمی صحت اسمبلی، ملک کی نمائندگی پولیو ورکر کرے گا، بابر عطا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون  برائے انسداد پولیو بابر عطا نے کہا ہے کہ دنیا کی انسدادِ پولیو تاریخ میں پہلی مرتبہ عالمی صحت اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی بہادر پولیو ورکر کرے گا۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں بابر عطا نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ کی حسین وادیوں میں یہ پرتعیش دورہ آج سے قبل وزیراعظم کے کسی بھی معاون برائے انسدادِ پولیو نے کبھی نہیں چھوڑا۔


بابر عطا نے کہا کہ میرا مشن ملک بھر سے پولیو کا خاتمہ ہے وادیوں کی سیر نہیں۔

پاکستان میں پولیو کا خطرہ ٹل نہ سکا

ملک کے 12 بڑے شہروں میں خطرناک پولیو وائرس پی 1 کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں برف پوش پہاڑوں میں پولیو مہم چلانے والے ورکرز سے وزیراعظم کی ملاقات

نیشنل پولیو کنٹرول پروگرام نے راولپنڈی کی 16 اور اسلام آباد کی 5 یونین کونسلز جب کہ پشاور کی انسداد پولیو مہم میں حکمت عملی تبدیل کرلی۔ تینوں اضلاع میں 10 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

پشاور، کراچی، پشین، حیدرآباد میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جب کہ ملتان، راولپنڈی اور مردان کے گٹر کے پانی میں بھی پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ نیشنل پولیو کنٹرول پروگرام کی طرف سے لاہور شہر کو پولیو کے لیے انتہائی خطرناک قرار دے دیا گیا۔

حکومت نے پولیو اہلکاروں کی سیکیوٹی یقینی بنانے کے لیے بھی  اہم فیصلہ کیا ہے۔ ملک بھر کی پولیو مہم میں 1 لاکھ فوج اور پولیس کے اہلکار پولیو اہلکاروں کی حفاظت پر مامور ہوں گے۔

یاد رہے کہ 2012 سے لے کر اب تک 70 کے قریب پولیو ورکرز اور ان کی سیکیورٹی پر مامور عملے کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔


متعلقہ خبریں