ایم کیو ایم اور کے کے ایف کے دفاتر پر چھاپوں کی اجازت ہے،عدالت



کراچی : وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) ایم کیو ایم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن ( کے کے ایف) کے دفاتر اور بنک اکاؤنٹس کی تحقیقات کرسکتی ہے۔کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ایم کیو ایم اور کے کے ایف کے دفاتر پر چھاپوں کی اجازت دیدی ہے ۔

مقدمے میں ملوث  بانی ایم کیو ایم ،سابق سینیٹر بابر غوری اور دیگر مفرور ملزم ہیں۔ عدالت نے بانی ایم کیو ایم،بابر غوری اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے۔

انسدادہشتگردی کی خصوصی عدالت نےخدمت خلق فاؤنڈیشن  کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ایف ائی اے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا ہے ۔

عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں بینکوں اور کے کے ایف کے دفاتر کی تحقیقات کی  اجازت دے دی ہے۔

سابق سینیٹر ایم کیو ایم احمد علی ضمانت کی قبل از گرفتاری پر ملزم کی عدم حاضری پر اج بھی فیصلہ نہ سنایا جاسکا۔

سابق سینیٹر احمد علی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل کی طبیعت ناساز ہے وہ آج پیش نہیں ہو سکتے۔ عدالت سے استدعا ہے ضمانت پر فیصلہ مؤخر کیا جائے ۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست پر فیصلہ ملزم کی موجودگی میں سنایا جائے گا۔ عدالت نے احمد علی کی ضمانت سے متعلق درخواست پر فیصلہ 29 اپریل تک مؤخر کر دیا۔

ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی تشکیل دی جا چکی ہے۔سابق سینیٹر تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے ہیں۔

سینیٹر احمد علی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے نے جب بھی بلایا ہم پیش ہوئے ہیں ۔

ایف آئی اے نے عدالت کو آگاہ کیا کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے بھی کوشیش کی جارہی ہے۔ معاملہ کروڑوں  روپےکی منی لانڈرنگ سے زیادہ کا معلوم ہوتا ہے ۔ایم کیوایم کےسابق سینٹراحمدعلی پرالزام ہے کہ انھوں نے کروڑوں روپے منی لانڈرنگ کی ۔

بانی ایم کیو ایم،بابر غوری اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری

ایف آئی اے نے عدالت کو درخواست کی کہ منی لانڈرنگ کی چھان بین،بینکوں اور ایم کیو ایم دفاتر پر چھاپے مارنے کی اجازت دی جائے۔

متحدہ بانی و دیگر کے خلاف مقدمے میں پیش رفت رپورٹ سیکرٹری جوائنٹ انوسٹی گیشن کی جانب سے جمع کرائی جاچکی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ متحدہ بانی و دیگر کے خلاف مقدمہ میں ٹھوس شواہد حاصل کر لئے گئے ہیں۔ دستاویزاتی شواہد کی تصدیق برطانیہ سے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ذریعے دستاویزات کی تصدیق کرائی جارہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ متحدہ بانی کے گھر سے ملنے والے  اسلحہ کی فہرست کا فرانزک کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیاہے ۔ اسلحہ کہاں استعمال ہوا،فرانزک کے لئے متعلقہ حکام کو فہرست بھیج دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:کے کے ایف منی لانڈرنگ کیس پر جے آئی ٹی تشکیل

مقدمے میں ملوث  بانی ایم کیو ایم ،سابق سینیٹر بابر غوری و دیگر مفرور ملزم ہیں۔ عدالت نے بانی ایم کیو ایم،بابر غوری و دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے۔

ایف ائی اے نے 2017 میں کے کے ایف کے ذریعے ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف 5 لاکھ پاؤنڈ کی منی لانڈرنگ پر تحقیقات شروع کیں۔


متعلقہ خبریں