آئی پی ایل: سوشل میڈیا پر لاہور قلندرز کے بیگ کے چرچے

آئی پی ایل: سوشل میڈیا پر لاہور قلندرز کے بیگ کے چرچے

فائل فوٹو


اسلام آباد: انڈین پریمئر لیگ(آئی پی ایل)2019 میں روئل چیلنجرز بنگلورز کی طرف سے کھیلنے والے ساؤتھ افریقہ کے سابق کھلاڑی اے بی ڈیویلئرز کے بیگ نے بھارتی کرکٹ شائقین کو سیخ پا کردیا ہے۔

معروف آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈ مین نے ٹویٹر پر یہ تصویر شیئر کرکے صارفین کی توجہ اس جانب دلائی کہ اے بی ڈیویلیئرز نے جو بیگ اٹھایا ہوا ہے وہ ان کی پرانی فرنچائز لاہور قلندرز کا ہے۔

اے بی ڈیویلیئرز کی آئی پی ایل میں لاہور قلندرز کا بیگ استعمال کرنے کی تصویر چند منٹوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ صحافی کے اس ٹویٹ کو 100 سے زائد لوگوں نے ری ٹویٹ کیا اور 500 سے زائد لوگوں نے پسند کیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’لاہور لاہور اے‘۔ ایک اور صارف نے بھارتی کرکٹ شائقین کے بارے میں تبصرہ کیا ہے جہاں ٹوائلٹ نہیں ایسے ملک کے لوگ بھی اس تصویر کا نوٹس لے رہے ہیں۔

ڈینس فریڈ مین کی تصویر پر ایک بھارتی شہری نے ردعمل دیا کہ اس میں کوئی شک نہیں پاکستانی لوگ قدرتی طور پر بہت اچھے ہیں۔

آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈ مین کرکٹ کے بارے میں کھل اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہتے ہیں اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سخت ناقد ہیں۔ گزشتہ برس انہوں نے ایڈن گارڈنز میں ویرات کوہلی اور دیگرکرکٹرز کی جھاڑو لگاتے ہوئے تصویر شیئر کی تھی جس پر بھارتی شائقین خوب بھڑکے تھے۔

ڈینس فریڈ مین نے 2018 میں بھارتی بیٹسمین گوتم گمبھیر کو ’زبان کا دہشتگرد‘ کہا تھا۔ بھارتی بلے باز نے  پاکستان کا تمام شعبوں میں بائیکاٹ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔


متعلقہ خبریں