اسٹنٹس کی عدم دستیابی:پمز اسلام آباد میں دل کے آپریشن بند



وفاقی دارالحکومت اسلام آباد  میں  شہر کا سب سے بڑا اسپتال مالی مسائل کا گڑھ بن چکاہے۔ فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے پمز اسپتال  میں  اسٹنٹس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے اور دل کے آپریشن بند کردیے گئے ہیں۔ پمز میں شعبہ امراض قلب کے مریضوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کا سب سے بڑا اسپتال  پمز  اسٹنٹس فراہم کرنے والی کمپنی کا نادہندہ ہے ۔ پمز انتظامیہ نے کمپنی کو 80 لاکھ روپے ادا کرنے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسٹنٹس نہ ہونے کی وجہ سے اب تک 20 سے زائد مریضوں کے آپریشن نہیں  ہوسکے۔ واجبات کی عدم ادائیگی پر متعلقہ کمپنی نے اسٹنٹس کی فراہمی بند کی ہے۔

رابطہ کرنے پر پمز انتظامیہ نے ہم نیوز کو بتایا کہ وہ مسئلے سے آگاہ ہیں ،امید ہے جلد کوئی حل نکال لیں گے۔پمزاسپتال میں رجسٹرڈ ہونے والے  مریضوں نے شکوہ کیا ہے کہ  آپریشن کیلیے مہینوں سے تاریخ پر تاریخ دی جارہی ہے۔ پمز انتظامیہ کی جانب سےواجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے مریض رل گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:وفاقی وزارت صحت کی صورتحال خراب سے خراب تر

خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان سمیت دور دراز سے آئے مریض اور ان کے اہلخانہ کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ مریضوں اور ان کے لواحقین نے وزیراعظم عمران خان اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلے کے حل کے لیے جلد از جلد کردار ادا کریں ۔


متعلقہ خبریں