نظام بدلنے کے بجائے خود کو بدلیں، بلاول بھٹو کا مشورہ



کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کابینہ بدلنے میں لگی ہے لیکن یہ نظام بدلنے کے بجائے خود کو بدلیں،  شروع سے ہی موقف رہا کہ وزیراعظم اور کابینہ نااہل ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے لوگوں کو لا کر یہ پیغام دیا گیا کہ پیپلزپارٹی میں سب اہل لوگ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا حق ہے کہ وہ وزیر تبدیل کرے لیکن غیر یقینی کی صورت کو ٹھیک نہ کرنا معیشت کو ٹھیک نہ کرنا یہ ناکامی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان تو سندھ میں بن رہا ہے، تھر میں بن رہا ہے، ہم اسپتال اور بجلی بنارہے ہیں۔اٹھارویں ترمیم کے بعد  تھر میں بہتری آئی ہے، ہم نے سندھ کے ہر اسپتال کو بہتر سے بہتر بنایا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ وفاق کی چوری کی وجہ سے سندھ میں کم اسکول کھل رہے ہیں، صوبے کے وسائل پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے، وفاق کے پیسے نہ دینے کے باعث سندھ میں روزگار کم ہورہا ہے، اپنے حقوق او وسائل وفاق سے چھین لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں خبردار کرتاہوں اٹھارہویں ترمیم کو نہ چھیڑو،بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کچھ سازشی عناصر کٹھ پتلی حکومت بنا کر عوام کے حقوق چھیننا چاہتے ہیں، اٹھارویں ترمیم کو یہ ختم کرکے سب کچھ مرکز منتقل کرنے کی سازش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سازشیں ناکام ہوں گی، یہ شہید بھٹو کا آئین ہے اور نظام ہے

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ڈاؤ میں بون میرو ٹرانسپلانٹ یونٹ کا افتتاح کرنے آیا ہوں،اس کامیابی پر سندھ حکومت کو مبارکباد دیتا ہوں، یہاں سبسڈی پر علاج ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی، جے پی ایم سی اور این آئی سی ایچ میں مفت علاج ہوتا ہے اس لیے وہ یہ اسپتال ہم سے چھین رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے ڈو یونیورسٹی کے اوجا کیمپس میں بون میرو ٹرانسپلانٹ یونٹ کا افتتاح کیا۔ خون سے جڑی بیماریوں کے علاج کے لیے بون میرو ٹرانسپلانٹیشن اور کلینکیل ہیماٹولوجی کی سہولت پہلی بار پرائیویٹ شعبے میں کسی ایک چھت کے نیچے میسر آئی ہے۔


متعلقہ خبریں