میکسیکو: مسلح افراد کا نجی تقریب پر حملہ، 13افرادہلاک

میکسیکو: مسلح افراد کا نجی تقریب پر حملہ، 13افرادہلاک

میکسیکو سٹی: مسلح افراد نے ایک نجی تقریب پر گولیاں برسادیں جس کے نتیجے میں خواتین اور بچے سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق میکسیکو کے ایک گھر میں نجی تقریب منعقد کی گئی تھی جس پر مسلح افراد نے دھاوا بول کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں سات مرد، پانچ خواتین اور ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوئے ہیں۔

خبررساں ادارے نے مقامی پولیس کے ذرائع سے بتایا ہے کہ اسے عینی شاہدین نے بتایا کہ مسلح افراد نے فائرنگ کرنے سے قبل مقامی بار کے مالک کے متعلق دریافت کیا تھا۔

مقامی مالک کا نام ایل بیکی معلوم ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد جائے وقوع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش میں علاقہ پولیس مصروف ہے۔

علاقہ پولیس کے مطابق تاحال مقتولین اور ملزمان کے درمیان تنازعہ سامنے نہیں آیا ہے لیکن عموماً اس علاقے میں جرائم کا رشتہ ایسے حادثات کا سبب بنتا ہے۔

علاقے میں موجود گینگ ملزمان کی علاقوں کی تقسیم اور رقوم کے تنازعات فائرنگ کا سبب بنتے ہیں۔ گینگ وار یہاں معمول کی بات سمجھی جاتی ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق میکسیکو میں 2006 سے جاری منشیات اور اسلحہ فروشوں کے خلاف ریاستی آپریشن کے بعد سے 40 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔


متعلقہ خبریں