سری لنکا میں بم دھماکوں کی تصویر کہانی


کولمبو: سری لنکا میں ایسٹر کے دن سات دھماکے ہوئے جن میں 185 افراد ہلاک اورپانچ پاکستانی خواتین سمیت 400 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

ایسٹر کےموقع پر تین گرجا گھروں اور تین ہوٹلوں میں دھماکے ہوئے جب کہ ایک دھماکہ دہیوالا روڈ پر مئیر کی رہائش گاہ کے پاس ہوا۔

کوچھی کاڈے، کٹواپٹیا اور بٹیکالوا میں تین گرجا گھروں کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ دارالحکومت کولمبو میں تین ہوٹلوں دی شینگریلا، سینامن گرانڈ اور کنگز بری کو نشانہ بنایا گيا ہے۔ گرجا گھروں میں دھماکوں کے وقت مسیحی برادری کے لوگ ایسٹر کی تقریبات منا رہے تھے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اور مسیحی برادری کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے سری لنکا میں ھماکوں کی مذمت کی ہے۔

دھماکوں کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں

دھماکے کے بعد سامان بکھرا پڑا ہے

سیکیورٹی اہلکار دھماکے کی جگہ کامعائنہ کرتے ہوئے

چرچ میں دھماکے کے فوری بعد کا منظر

دھماکوں کے بعد ملک میں ایمرجنسی میں نافذ کردی گئی ہے

پولیس اہلکار ایمبولنس کیلئے راستہ بنا رہے ہیں

ایک بزرگ خاتون کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے


متعلقہ خبریں