مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضہ نفرت کی علامت بن گیا، فواد چوہدری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضہ دنیا بھر میں نفرت کی علامت بن گیا ہے۔

فواد چوہدری نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیری رہنما یاسین ملک کے ساتھ بھارت کا غیر انسانی سلوک ناقابل قبول ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم بھر پور انداز سے بے نقاب کیے جائیں۔

گزشتہ روز حریت رہنما یاسمین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ 12 دن سے یاسین ملک بھوک ہڑتال پر ہیں اور کھانہ نہ کھانے کی وجہ سے ان کی طبیعت انتہائی خراب ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں مقبوضہ کشمیر میں مظالم، غیر ملکی صحافی کی دستاویزی فلم

اُن کا کہنا تھا کہ یاسین ملک بھارتی فورسز کی گرفت میں ہیں اور ان کی جان کو خطرہ ہے۔ کشمیریوں پر ظلم کی انتہا ہو گئی ہے۔

کشمیر میں بہت ظلم ہو رہا ہے، ترجمان وزارت داخلہ

ہفتہ کو ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کو شدید علالت کے باعث دہلی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جس پر سخت تشویش ہے۔

حریت رہنما یاسین ملک کو چند روز قبل بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید کیا گیا تھا۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے بھی حریت رہنما یاسین ملک کی گرفتاری اور تشدد پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حریت رہنماؤں کی کردار کشی کی جا رہی ہے جو قابل مذمت ہے۔


متعلقہ خبریں