سری لنکا دھماکے: ہلاکتوں کی تعداد 290 ہوگئی



کولمبو: سری لنکا میں ایسٹر کے دن ہونے والے دھماکوں میں ہلاک ہونے والی کی تعداد بڑھ کر 290 تک پہنچ گئی ہے اور 500 کے قریب افراد زخمی ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں امریکی اور برطانوی شہریوں سمیت 35غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق 24 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا تاہم اس کا علم نہیں ہوسکا کہ دھماکے کس نے کیے۔

سری لنکا میں اس نازک موقع پر جھوٹی خبروں کو روکنے کیلئے سوشل میڈیا اور پیغام رسانی کی دیگر ایپس کو بند کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا: ایسٹر کے دن 8 دھماکے، ملک بھر میں کرفیولگادیا گیا

جنوبی افریقہ: چرچ کی دیوار گرنے سے 13 ہلاک 16 زخمی

گزشتہ روز سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں یک بعد دیگرے چھ مختلف مقامات پر بم دھماکے ہوئے تھے جن سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا اور کچھ ہی دیر بعد دو مزید دھماکے ہوئے۔

ایسٹر کےموقع پر تین گرجا گھروں اور تین ہوٹلوں میں دھماکے ہوئے، ایک دھماکہ دہیوالا روڈ پر مئیر کی رہائش گاہ کے پاس ہوا اور آٹھواں دھماکہ کولمبو کی تحصیل دیماتاگوبا میں سرچ آپریشن کے دوران ہوا جس میں 3 پولیس اہلکارمارے گئے تھے۔

کوچھی کاڈے، کٹواپٹیا اور بٹیکالوا میں تین گرجا گھروں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ دارالحکومت کولمبو میں تین ہوٹلوں دی شینگریلا، سینامن گرانڈ اور کنگز بری کو نشانہ بنایا گيا تھا۔ دھماکوں کے بعد ملک میں چند گھنٹوں کیلئے ایمرجنسی لگا دی گئی تھی۔

پاکستانیوں کی معلومات

ابتدائی معلومات کے مطابق سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں میں 5 پاکستان خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں۔ پاکستانی خواتین اس ہوٹل میں موجود تھیں جسے حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

سری لنکا میں پاکستان کے سفارتخانے نے تفصیلات کیلئے ہنگامی نمبروں کا اجرا کیا ہے جہاں سے واقعے کی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

پاکستان نے سری لنکن حکومت کی اپیل پر ڈاکٹر ہمایوں تیمور کی سربراہی میں تین رکنی فرانزک ٹیم سری لنکا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں