100 انڈیکس 390 پوائنٹس کی کمی پر بند

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 172 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر  100 انڈیکس میں 390 پوائنٹس کمی ہوئی اور مارکیٹ 36901 کی سطح پر بند ہوئی۔

100 انڈیکس میں ایک دن میں 1.06 فیصد کمی ہوئی جبکہ 4.43ارب روپے مالیت کے 12.5کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 182 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

فوٹو: ہم نیوز

پیر کو کاروباری ہفتہ کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورابتدا میں  ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 182 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے ساتھ ہی مارکیٹ 37 ہزار 474 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتی رہی۔

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 9,668,540 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستان روپوں میں 481,075,424 بنتی ہے۔

گزشتہ ہفتہ کے آخری روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 480 پوائنٹس کا اضافہ کے ساتھ 37 ہزار 292 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ سابق وزیر خزانہ اسد عمر کے استعفے کے بعد  سے اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان دیکھنے میں آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں بینک آف خیبر میں بےضابطگیوں کاانکشاف

جمعرات کو اسد عمر کی طرف سے استعفے کے باقاعدہ اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ 60 پوائنٹ کے اضافے پر بند ہوئی تھی جب کہ جمعہ کو ابتدائی گھنٹوں میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 900 پوائنٹ کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعے کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی مثبت رحجان رہا اور مارکیٹ کھلتے ہی 100 انڈیکس میں 120 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔


متعلقہ خبریں