فیصل آباد میں خاتون اور مرد قتل



فیصل آباد: فیصل آباد کے علاقہ تھانہ نشاط آباد میں خاتون اور مرد کی پر اسرار موت واقع ہو گئی۔

پولیس کے مطابق خاتون کی لاش بستر پر جب کہ نوجوان کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی تاہم فوری طور پر مقتولین کے قتل کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ واقعہ قتل ہے یا خودکشی۔

اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ مقتولہ خاتون شادی شدہ تھی اور اپنے خاوند سے الگ رہائش پذیر تھی تاہم مرنے والے نوجوان کا مقتولہ سے کوئی رشتہ نہیں ہے۔

دہرے کی تحقیقات کر رہے ہیں، پولیس

گزشتہ ماہ فیصل آباد میں ہی شوہر نے 26 سالہ بیوی حنا فاطمہ کو گولی مار کر قتل کر دیا اور ملزم نے قتل کا معاملہ اپنے بیٹے پر ڈال دیا تھا کہ سات سالہ بیٹے اذان کے ہاتھوں پسٹل سے کھیلتے ہوئے گولی چل گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں فیصل آباد: خاتون کے قتل کا معمہ سلجھ گیا، شوہر کا بیوی کے قتل کا اعتراف

ملزم نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ پستول لوڈ رکھی ہوئی تھی کہ بیٹے اذان نے کھلونا پستول سمجھتے ہوئے ماں پر گولی چلا دی۔

پولیس نے اپنی تفتیش کا آغاز کیا تو چند گھنٹوں میں ہی معمہ سلجھ گیا اور ملزم رضوان نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کا اقرار کر لیا۔ ملزم نے سوتے ہوئے اپنی بیوی کو گولی مار کر قتل کیا تھا۔

مقتولہ کی بہن نوشین نے بھی اپنے بہنوئی پر قتل کا الزام لگایا تھا اور مقتولہ کی بہن کی مدعیت میں ہی ملزم رضوان کے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں