نیب کی ٹیم آج حمزہ شہباز سے تفتیش نہیں کرے گی



لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم آج مصروفیت کے باعث حمزہ شہباز سے تفیش نہیں کر سکے گی۔

نیب لاہور کی ٹیم نے اسلام آباد میں مصروفیت کی وجہ سے حمزہ شہباز کو مطلع کر دیا ہے کہ وہ آج حمزہ شہباز سے تفتیش نہیں کر سکیں گے۔ جس کے لیے حمزہ شہباز کو جلد نئی تاریخ سے آگاہ کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو آج نیب کی ٹیم کے سامنے پیش ہونا تھا۔ نیب نے حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں طلب کر رکھا تھا۔

حمزہ شہباز نے آج 3 بجے نیب لاہور کے سامنے پیش ہونا تھا تاہم وہ اب پیش نہیں ہوں گے۔ حمزہ شہباز گذشتہ ہفتے بھی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ جس میں حمزہ شہباز سے مجموعی طور پر 8 سوالات پوچھے گئے تھے تاہم نیب نے گذشتہ پیشی پر حمزہ شہباز کے جوابات کو غیر تسلی بخش قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں نیب نے تین کیسز میں حمزہ شہباز کیخلاف جوابات جمع کروادیے

گزشتہ ہفتہ پیشی کے موقع پر حمزہ شہباز نے نیب افسران کو بتایا تھا کہ خاندان کے مالی معاملات سلمان شہباز دیکھتے ہیں، میں صرف سیاسی معاملات دیکھتا ہوں۔

12 اپریل کو تین رکنی تفتیشی ٹیم  نے حمزہ شہباز شریف سے سوالات کیے تھے۔ ٹیم میں پراسیکیوشن، انویسٹیگیشن اور انٹیلیجنس ونگ کے افسران شامل تھے۔

لاہور ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 25 اپریل تک توسیع کر رکھی ہے

لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے آمدن سے زائد اثاثوں، رمضان شوگر ملز اور صاف پانی کیس میں نیب كو حمزہ شہباز کی گرفتاری سے روک رکھا ہے۔

نیب ٹیم نے حمزہ شہباز کی گرفتار کرنے کے لیے دو مرتبہ ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ عدالت نے نیب کو حمزہ شہباز کو گرفتار نہ کرنے کا پابند کر رکھا ہے۔p;


متعلقہ خبریں