کراچی سے پشاور پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز کلئیر قرار


کراچی سے پشاور پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز کلئیر قرار دے دی گئی ۔ ائرپورٹ مینیجر کے مطابق طیارے کی مکمل چیکنگ کی گئی،کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔  پی آئی اے کی پرواز پی کے305میں بم کی اطلاع تھی ۔ طیارے کو پشاور ایئرپورٹ کے رن وے سے دور کھڑا کرکے مسافروں کو اتار لیا گیا تھا ۔

ائرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کو سیکیورٹی اداروں نے گھیرے میں لے لیا۔ طیارے کی کراچی سے اڑان بھرنے کے بعد کپتان کو بم کی اطلا ع موصول ہوئی تھی۔ کپتان نے پشاور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے وقت کنٹرول ٹاور کو اطلاع کردی تھی۔

پی آئی اے کے طیارے کے کارگو ایریا میں کھڑا کرکے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملہ  کے حوالے کردیا گیا تھا۔ پرواز پی کے350میں 160سے زائد مسافر سوار تھے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ۔طیارے کی لینڈنگ سے دس منٹ قبل کال موصول ہوئی تھی جس میں بم کی اطلاع کا بتایا گیا۔ بم کی اطلاع ملتے ہی کپتان کو فوری طور پر آگاہ کردیا گیا تھا۔

فوٹو:ہم نیوز

پی آئی اے کے ترجمان نے کہاہے کہ موصول ہونیوالی کال کو ٹریس کیا جارہا ہے۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 350 جو کراچی سے پشاور جا رہی تھی میں پشاور لینڈنگ سے 15-10 منٹ قبل بم کی موجودگی کی افواہ کراچی فلائٹ ڈسپیچ پر ٹیلی فون کے ذریعے ملی۔طیارے کو 45۔11 بجے بحفاظت پشاور اتار لیا گیا۔ کپتان نے تمام ضروری حفاظتی اقدامات بارے کنٹرول ٹاور کو آگاہ کر دیا تھا۔

پشاورائیرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز میں چیکنگ جاری۔ فوٹو ہم نیوز

ترجمان کے مطابق لینڈنگ کے بعد تمام مسافروں کو اتار لیا گیا ۔طیارے کو علیحدگی میں پارک کر کے سیکورٹی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تلاشی لی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد طیارے کو اگلی پرواز کے لیئے استعمال کیا جائےگا ۔


متعلقہ خبریں