ورلڈ کرائم انڈیکس میں کراچی کا 70 واں نمبر



راولپنڈی: ورلڈ کرائم انڈیکس کےمطابق 2014 سے 2018 تک کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی اور جرائم میں واضح کمی آئی ہے۔

ورلڈ کرائم انڈیکس میں جرائم کے حوالے سے کراچی کا 70 واں نمبر رہا جب کہ 2014 کراچی6ویں نمبر پر تھا۔

پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ الحمد اللہ کراچی میں صورتحال آج بہتر ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی نے کراچی میں بہتر صورتحال کا کریڈٹ سول انتظامیہ، سیکیورٹی فورسز خصوصاً پولیس اورسندھ رینجرز کو دیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ امن وامان کی بہتر صورتحال میں کراچی کے شہریوں کا بھی اہم کردار ہے انشااللہ مزید امن واستحکام آئے گا

میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کیا کہ آج ورلڈ کرائم انڈیکس میں کراچی کا 70 واں نمبر ہے اور 2014 میں6ویں نمبر پر تھا۔

یہ بھی پڑھیے:کراچی میں سیف سٹی پروجیکٹ تاحال فعال نہ ہوسکا

کرائم انڈیکس 2018 کے مطابق جرائم کے حوالے سے بھارت کا شہر دہلی 65ویں، بنگلہ دیش کا شہر ڈھاکہ 38ویں نمبر پر ہے۔ جرائم کے حوالے سے جنوبی افریقہ کے دو شہر ٹاپ 10 میں ہیں۔ انڈیکس کے مطابق ڈربن 5ویں اور جاہانسبرگ 7ویں نمبر پر ہیں۔


متعلقہ خبریں