سونےکی قیمت میں 200 روپے کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


کراچی: سونےکی فی تولہ قیمت میں دوسوروپےکی کمی آگئی ہے۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے کی کمی کے بعد سونے فی تولہ قیمت 69 ہزار800 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونےکی قیمت 172 روپےکمی کے بعد 59 ہزار842 روپے ہوگئی ہے۔

چار روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپےاضافہ ہوا تھا۔ آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 300 روپے اضافےکے بعد سونے کی  قیمت 70 ہزار3 سو روپے ہوگئی تھی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافےکے بعد 60 ہزار 271 روپے ہوگئی تھی۔

تین  ہفتے قبل   فی تولہ سونا  400 روپے کمی کے بعد  71 ہزار 600 روپے پر آگیا تھا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے  کمی ہوئی اور  فی دس گرام سونا 61 ہزار 385 روپے ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اس سے قبل  200 روپے کی کمی کے بعد سونےکی فی تولہ قیمت 72 ہزار روپے پر آگئی تھی۔ اس طرح  چند روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں  چھ سو روپے کمی ہوئی تھی۔

واضح رہے کچھ روز قبل سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

تین اپریل کو سونے کی فی تولہ قیمت 72 ہزار 200 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے اضافے کےبعد اس کی قیمت 61 ہزار900 روپے ہوگئی تھی۔

گزشتہ چند ماہ کے دوران سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں