سدھو پر 72 گھنٹوں کیلئے انتخابی مہم چلانے پر پابندی عائد


نئی دہلی: بھارتی الیکشن کمیشن نے نوجوت سنگھ سدھو پر 72 گھنٹوں کے لیے انتخابی مہم چلانے پر پابندی عائد کردی۔

بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو پر پابندی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عائد کی گئی۔

بھارت میں انتخابات کےتیسرے مرحلے کے لیے پولنگ سے شروع ہورہی ہے۔ بھارت کی 14ریاستوں کے 115حلقوں میں ووٹ ڈا لے جائینگے۔  بھارتی انتخابات کاچوتھا مرحلہ 29 اپریل اورپانچواں 6 مئی  کوہوگا۔چھٹا مرحلہ 12مئی جبکہ  ساتواں مرحلہ 19مئی کو ہوگا۔

انتخابات میں90 کروڑووٹرز حق رائے دہی کا استعمال کریں گے، جن میں سے8 کروڑ 40 لاکھ ووٹرز پہلی بار ووٹ ڈالیں گے۔

لوک سبھا کی پانچ سو تینتالیس نشستوں کیلئے انتخابات  سات مرحلوں میں مکمل ہوں گے۔انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان  بھارتی الیکشن کمیشن کی طرف سے 23 مئی کو سنایا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیے:بھارت: مودی اور بی جے پی کو لوک سبھا انتخابات سے قبل دھچکہ

بھارت میں لوک سبھاکے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ   18اپریل کو ہوئی۔ دوسرے مرحلےمیں 13ریاستوں کی 97لوک سبھا نشستوں پرانتخابات ہوئے۔

بھارتی لوک سبھا یعنی وہاں کی قومی اسمبلی کے انتخابات میں بی جے پی ، کانگریس ، سماج وادی پارٹی ، جنتا دلاور دیگر چھوٹی بڑی پارٹیوں  کا کڑا امتحان جاری ہے۔ 

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں بھارت کی 20 ریاستوں اور مرکز کے 91حلقوں میں عوام نے اپنے نمائندوں  کے  انتخاب کے لیے 16 اپریل کو ووٹ پول کیا۔ 

بھارتی ریاست اترپردیش میں بسنے والے لوگوں کی تعداد پاکستان کی کل آبادی سے بھی زیادہ ہے۔ یہاںبسنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کے کئی ممالک اترپردیش سے پیچھے ہیں۔ سب سے ذیادہ آبادیوالی ریاست اترپریش کی لوک سبھا میں 80 نشستیں ہیں۔ اس کے مقابلے میں مغربی بنگال اور بہار کیچالیس ، چالیس نشستیں ہیں۔ 

اتر پردیش، بہار اور مغربی بنگال کی ریاستوں میں سات مرحلوں میں انتخابات مکمل ہوں گے۔

پہلے مرحلےمیں  اتر پردیش  کے  آٹھ ، بہار میں چار  اور مغربی بنگال کے دو حلقوں میں ووٹ ڈال دیے گئے۔ 

مقبوضہ کشمیر میں لوک سبھا کی چھ نشستوں کیلیےبھی پولنگ ہوئی تاہم زیادہ تر پولنگ اسٹیشنز ویران دکھائی دیے ۔ 

چھ ہفتوں تک جاری رہنے والے انتخابات کی ووٹنگ کے لیے ملک بھر میں دس لاکھ پولنگ بوتھ  قائمکیے گئے ہیں۔ 

بھارتی حکومت کی طرف سے  انتخابات  کی سیکیورٹی کے لیے ایک کروڑ اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ 

بھارتی انتخابات میں 90 کروڑ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں  جو امریکہ اور یورپی یونین کی مجموعی آبادیسے بھی زیادہ ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی انتخابات میں امریکی انتخابات سے چھ اعشاریہ پانچ ارب ڈالرز زیادہ لاگتآئے گی۔ 

بھارت کے 2014 میں  عام انتخابات  کے برعکس مودی سرکار کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ 


متعلقہ خبریں