ہزارہ برادری کی طالبہ کیلئے امریکہ میں اسکالرشپ

ہزارہ برادری کی طالبہ کیلئے امریکہ میں اسکالرشپ

فائل فوٹو


اسلام آباد: ہاورڈ میڈیکل اسکول کی طرف سے پاکستان کے صوبے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی ہزارہ برادری کی طالبہ ثنا بتول کو ’پاول اینڈ ڈیزی سورس فیلوشپ فار نیو امریکن‘ کےتحت اسکالرشپ دی گئی ہے۔

ثنا بتول کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی ہزارہ برادری کی واحد لڑکی ہے جسے امریکہ کے میڈیکل اسکول میں داخلہ دیا گیا ہے اور وہ اپنی تعلیم مکمل کرنےکے بعد ہزارہ برادری کیلئے خدمات انجام دینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

ثنابتول اپنے اہلخانہ سمیت 2013 میں امریکہ نقل مکانی کر گئی تھیں۔ انہوں نے وہاں میڈیکل اسکول میں داخلہ لیا اور انگلش زبان پر گرفت نہ ہونے کے سبب انہیں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

ثنا بتول نے بیک وقت انگلش سیکھی، بائیوکمیسٹری میں بی اے کیا اور کپڑے سلائی کر کے گھر والوں کا ہاتھ بھی بٹاتی رہیں۔ بعد ازاں انہوں نے ایک لیبارٹری میں ملازمت اختیار کرلی اور پڑھائی بھی جاری رکھی۔

ہزراہ برادری سے تعلق رکھنی والی ثنا بتول کے بائیو کمیسٹری پر پانچ مکالے بھی چھپ چکے ہیں۔

پاول اینڈ ڈیزی سورس فیلوشپ فار نیو امریکن پروگرام کے تحت 2019 کی کلاس میں دنیا بھر سے 30 طلبا کو منتخب کیا گیا ہے۔ رواں برس 1767 طلبا نے اس فیلوشپ کیلئے اپلائی کیا تھا۔ منتخب کیے گئے طلبہ کو دو سال کے عرصے میں 90 ہزار امریکی ڈالر اور دو سال کی تعلیم مفت فراہم کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں