ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 2 روز موسم خشک اور گرم رہیگا



محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ منگل کےروزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور سندھ میں گرم رہیگا۔ تاہم شام اور رات کو  خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب، سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن،کشمیر اسلام آباداور گلگت بلتستان میں  چند مقامات پر تیزہوائیں،آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح بدھ کےروزخیبرپختونخوا میں اکثر مقامات پر جبکہ شمال مشرقی بلوچستان  کے اضلاع کوئٹہ، ژوب، قلات، نصیرآباد اور سبی میں چند مقامات پر تیزہوائیں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

پنجاب،اسلام آباد ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں  جبکہ سکھر  ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہوائیں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران بعض مقامات پر درمیانی اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔جبکہ بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ کسانوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنےکی ہدایت کی جاتی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور سندھ میں گرم رہا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا:دروش اور میرکھانی میں 01 ملی میٹر بارش ریکادڑ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے:ملک بھر میں موسم گرم اور خشک

گزشتہ روزریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات جیکب آباد ،دادو اور لاڑکانہ تھے۔  جیکب آباد46،دادو اور لاڑکانہ میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں