ڈاکٹر ظفر مرزا نے  بطور وزیر مملکت برائےقومی صحت  ذمہ داریاں سنبھال لیں


اسلام آباد: ڈاکٹر ظفراللہ مرزا نے  بطور وزیر مملکت برائےقومی صحت  اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

ترجمان وزارت قومی  صحت کے مطابق ڈاکٹر ظفرالللہ مرزا نے آج وزارت قومی صحت کا دورہ کیا ۔ وزارت صحت کے سینیئر افسران نے وزیرقومی صحت ڈاکٹر ظفراللہ مرزا  کا استقبال کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صحت کا شعبہ اولین ترجیح ہے۔ عمران خان کے ویژن کے مطابق صحت کے شعبے میں اصلاحات پر تیزی سے عمل کیا جائے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا وزارت میں کارکردگی میرٹ اور شفافیت رہنما اصول ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اہم زمہ داری کو نبھانے کے لیے بھر پور کوشش کی جائے گی۔

ڈاکٹر ظفر اللہ مرزا عالمی ادارہ صحت میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، وہ عالمی ادارہ صحت کے ریجنل آفس میں بطور ہیلتھ سسٹم ڈویلپمنٹ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے:کابینہ میں تبدیلیاں، ہم نیوز کے اہم انکشافات

ترجمان وزارت قومی  صحت  کے مطابق  ڈاکٹر ظفر اللہ کی تعیناتی صحت کے شعبے میں حکومت کے ویژن اور اہداف کے حصول کے حوالے سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے، عالمی صحت کے حلقوں نے ان کی تعیناتی خوش آئند قرار دی ہے۔


متعلقہ خبریں