پاکستان ریلوے کی فریٹ ٹرین ایک بارپھر پٹری سے اترگئی


کراچی: پاکستان ریلوے کی فریٹ ٹرین ایک بارپھر پٹری سے اترگئی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق  حیدرآباد اسٹيشن پر فریٹ ٹرین کی 2 بوگیاں ٹریک سے اترگئی ہیں۔ فریٹ ٹرین کی ان  2 بوگیوں کو ٹریک سے ہٹانےکیلئےفوری کارروائی کاآغاز کردیا گیا ہے۔ٹرین سروس کو بحال کرنےکیلئےٹیمیں موقع پرموجود ہیں۔

حکام کے مطابق حادثے کی وجہ سے کراچی ریلوے اسٹیشن سے پاکستان ایکسپریس  اورعلامہ اقبال ایکسپریس تین گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی۔ آج شام روانہ ہونیوالی دیگر  ٹرینیں تاخیرکا شکار ہونگی۔

یہ بھی پڑھیے:رحیم یار خان حادثہ:ٹرینیں چوتھے روز بھی تاخیر کا شکار

صادق آباد: رحیم یارخان ٹرین حادثے کے بعد اپ ٹریک بحال کر دیا گیا

یاد رہے لاہور سے کراچی جانے والی مال گاڑی کو رحیم یار خان کے قریب 2 اپریل کو دن کے وقت حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں اس کی 13 بوگیاں الٹ گئی تھیں۔

مال گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کے بعد ریلوے حکام نے ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشنز پر روک دیا  تھااور اسی روز شام کو ریلوے حکام کی جانب سے ٹریک بحالی کا دعوی بھی کردیا گیا تھا۔

رحیم یار خان حادثہ کے باعث کراچی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، اور ملتان میں ٹرینوں کا نظام کئی دن  تک معمول پر نہیں آسکاتھا۔ گاڑیوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔  ریلوے اسٹیشنوں پر ناقص انتظامات اور پانی کی قلت سے مسافروں کی پریشانی بڑھ گئی تھی۔


متعلقہ خبریں